پنجاب کا ہر بچہ…. لگے سکول میں ہی اچھا
تعلیم سے ہے ترقی …. لڑکا ہو یا لڑکی
داخلہ مہم 2017ء
تحریر . محمد جنید انفارمیشن آفیسر
mjunaidinfo@gmail.com
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تعلیمی ویژن کے تحت داخلہ مہم 2017کا صوبہ بھر میں بیکوقت افتتاح کر دیا ہے . پنجاب کا ہربچہ …لگے سکول میں ہی اچھا، تعلیم سے ہے ترقی …لڑکا ہو یا لڑکی اورپڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے سلوگن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انقلابی اقدامات شروع کر د یئے گئے ہیں .
30مارچ 2017کو ایوان اقبال لاہور میں تقریب اور ویڈیولنک کے ذریعے صوبہ کے دیگر اضلاع کو منسلک کر کے تعلیمی ویژن کا آغاز کیاگیا. صوبہ میں تعلیمی سال کے آغاز یکم اپریل سے مہم کو دو مراحل میں شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے . پہلے مرحلے میں یکم اپریل سے 31مئی اور دوسرا مرحلہ 15اگست سے 31اکتوبر تک مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پانچ سال سے نو سال تک کے 11لاکھ سے 15لاکھ آوٹ آف سکول بچوں کو سرکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف دیاگیاہے اور اس وقت سرکاری و نجی سکولوں میں ایک کروڑ 12لاکھ کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں . صوبہ پنجاب میں پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کے تحت سکولوں میں طلبہ کی تعداد 22لاکھ سے بڑھا کر 30لاکھ کرنے کا بھی ٹارگٹ دیاگیاہے جو 2018تک مکمل کیا جائے گا. صوبہ بھر میں 80ہزار نئے ایجوکیٹرز کی میرٹ پر بھرتی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور نئی فورس جلد تعلیمی اداروں کو جائن کر لے گی
صوبہ کے منتخب سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کے تحت 22ہزار سکول کوچز بھرتی کیے جارہے ہیں جویکم اپریل 2017سے سکولوں کو جائن کر لیں گے . ان کوچز کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ سکول سے ملحقہ گھر وں میں جا کر بچوں کی نشاندہی کے علاوہ والدین کو قائل کر کے اسی سکول میں داخل کریں گے اور سکول میں موجودگی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے او ریہ مہم یکم اپریل سے شروع کر دی جائے گی.
صوبہ بھر میں مزید 36000نئے کلاس رومز تعمیر کیے جارہے ہیں اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو فوری طو رپر سایہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کلرشیڈزنصب کرنے کا منصوبہ بنایا جارہاہے اور صوبہ بھر میں 31دسمبر تک 56ہزار کلرشیڈ نصب کیے جائیں گے . صوبہ کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں تعلیمی کارکردگی بہتر نہ ہونے والے پانچ ہزار سرکاری تعلیمی اداروں کو پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے حوالے کیا گیاجہاں اب طلبہ کی تعداد دو گنا ہو گئی ہے . حکومت پنجاب نے ہر یونین کونسل میں جہاں ہائی سکول نہیں ہے موجودہ سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کیاہے اور پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت نئے سکولوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرنے کے بارے میں سوچا جا رہاہے . یکم اپریل 2017سے صوبہ کی 2000نئی یونین کونسلوں کے پرائمری سکولوں میں ا یلیمنٹری اور ایلیمنٹری سکولوں میں ہائی کلاسز کیلئے سیکنڈ شفٹ بھی شروع کی جا رہی ہے تاکہ اسی تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل طلباؤطالبات مزید اعلی تعلیم حاصل کرسکیں .
جنوبی پنجاب کے تین اضلاع ڈیرہ غازیخان ، راجن پوراور مظفرگڑھ میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سکول فیڈنگ پروگرام کا آغاز کیاجارہاہے او رآئندہ سال کی اے ڈی پی میں فنڈز مختص کر کے سکولوں میں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا جائے گا. بین الاقوامی این جی اوز کے تعاون سے چھ کروڑ روپے کے پراجیکٹ سے مظفرگڑھ او ربہاولپور ا ضلاع میں بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی. لڑکوں کو سائیکل اور بچیوں کو ووچرزدیئے جائیں گے اور یہ پراجیکٹ یکم اپریل 2017سے شروع کر دیا جائے گا.
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے انقلابی اقدام کی وجہ سے صوبہ بھر کے 53ہزار سرکاری سکولوں میں ایک کروڑ`12 لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں . صوبہ کے 16اضلاع کے سکولوں کی بچیو ں کا وظیفہ پانچ گنا کرتے ہوئے ایک ہزار روپے ماہانہ خدمت کارڈ کے ذریعے دیئے جا رہے ہیں . پنجاب ایجوکیشنل انڈونمنٹ فنڈ میں 17ارب روپے موجود ہیں اور اب تک پیف کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلباؤطالبات ووچرز کے ذریعے اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں . صوبہ پنجاب سمیت ہونہار طلبہ میں تین لاکھ دس ہزار لیپ ٹاپ کمپیوٹرزمیرٹ پر تقسیم کیے گئے .
ضلع ڈیرہ غازیخان میں داخلہ مہم 2017ء کے تحت دو مراحل میں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن اور یونیورسل سکینڈری ایجوکیشن کے تحت نرسری سے بارہویں کلاس تک یکم اپریل سے 31اکتوبر تک تین لاکھ 35ہزار 658بچوں کو داخل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے . کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اللہ رکھا انجم ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء،رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عبدالغفار لنگاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز شوکت علی شیروانی، محمد سراج الدین ، فرزانہ سجاد بخاری اور دیگر نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چورہٹہ نمبر 3ڈیرہ غازیخان میں راضیہ بی بی ، صبا ، محمد انس ، حمیرا ، اریبہ ثنا اور عمائمہ اسلم کو داخل اور سکول بیگ دے کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا.