ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )کمشنر محمد یثرب کی طرف سے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تبدیل ہونے والے تین ڈپٹی کمشنرز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا. سرکٹ ہاوس میں منعقد ہ تقریب سے بحیثیت میزبان خطاب کرتے ہوئے کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ تبادلے و تعیناتی ملازمت کا حصہ ہیں . ڈپٹی کمشنر کی پوسٹ چیلنجز پر مشتمل ہوتی ہے جن سے نبردآزما ہونے کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے . سرکاری ملازمت کے دوران عوامی خدمت کو شعار بنایاجائے. مسائل حل کر کے عوام کی توقعات پر پورا اتراجاسکتا ہے . کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ، راجن پور اور مظفرگڑھ اضلاع کے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنرز بالترتیب ندیم الرحمن ، ظہو رحسین گجر اور حافظ شوکت علی کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں . ڈیرہ غازیخان ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر محمد یثرب کی سربراہی میں مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے میں مدد ملی اور فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران کمشنر کی رہنمائی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو آئندہ سروس میں کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی . تقریب سے ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانا شوکت علی ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سیف الرحمن نے بھی خطاب کیا . محمد سلیم اور عبدالقیوم سلیم نے تلاوت اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی. الوداعی تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر رحمت اللہ نیازی ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء، ڈائریکٹر انٹی کرپشن امجد شعیب ترین ،راجن پور ، لیہ کے ڈی پی اوز ، ایس ایس پی سپیشل برانچ سید بہار احمد شاہ ، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد حسین گجر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس وسیم اختر جتوئی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اقبال مظہر ، عبدالشکور ، سرفراز مگسی ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چانڈیہ ، لاء آفیسر چودھری محمد اکرم ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائیبل ایریا ڈیرہ غازیخان وراجن پور بالترتیب بابر بشیر ، عمران منیر ، اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے . اس موقع پر کمشنر نے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنرز کو گلدستے دیئے
.