ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں خطرناک قرار دی جانے والی سکولوں کی 341عمارتوں کو گراکر از سر نو تعمیر کیا جارہا ہے . منصوبے پر 90کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی. ضلع ڈیرہ غازیخان میں 171، ضلع لیہ میں 68ضلع مظفرگڑھ میں 44اور ضلع راجن پور میں 58سکیموں کو مکمل کیاجائے گا. عمارتوں کو جلد تعلیمی اداروں کے سربراہان کے حوالے کر دیاجائے گا . یہ بات کمشنر محمد یثرب کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی. کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے . تعلیمی اداروں میں طلباؤطالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے افسران سمیت تعلیمی اداروں کے سربراہان ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں . مٹیریل کے معیار پرہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی .