لیہ ( صبح پا کستان)چیئرمین ضلع زکوۃ کمیٹی کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق حکومت پنجاب محکمہ زکوۃ کی طرف سے بے روزگار مستحقین کے لیے آٹو رکشہ فراہمی سکیم کا اجراء کیا گیا ہے ۔جس کے لیے ایسے مسلم افراد جو زکوۃ کے حقدار ہوں اور ان کے رہائشی علاقہ کی زکوۃ کمیٹی نے اُسے زکوۃ کے لیے حقدار قرار دیا ہو،جن کی عمر18تا 45سال کے درمیان ہو اور وہ جسمانی لحاظ سے فٹ اور تندرست ہوں ،جن کے پاس کم از کم ایک سال پرانا ڈرائیونگ لائسنس ہو اور وہ کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے سے امداد نہ لے رہے ہوں وہ درخواست دے سکتے ہیں۔اہلیت کے حامل مستحق زکوۃ افراد اس سکیم کے تحت آٹو رکشہ جات کے حصول کے لیے درخواست مجوزہ فارم جو کہ محکمہ کی ویب سائٹ www.zakat.gop.pk/programmeاور دفتر ضلع زکوۃ کمیٹی لیہ سے بھی حاصل کر کے مکمل کرکے دفتر زکوۃ کمیٹی میں جمع کروایں ۔مستحقین کو رکشے کی فراہمی قرعہ اندازی کے زریعے صوبائی زکوۃ کونسل پنجاب لاہور کرے گی ۔قرعہ اندازی کے تحت ضلع کے دو مستحقین کو رکشے دیے جائیں گے۔درخواست فارم 28فروری 2017ء تک دفتری اوقات میں دفتر ضلع زکوۃ کمیٹی ہاوسنگ کالونی میں جمع کروایا جاسکتاہے۔