لیہ (صبح پا کستان )ممبرصوبائی اسمبلی چودھر ی اشفاق احمد نے کہا ہے خوش حال کسان مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیںیہ بات انہوں نے واٹر مینجمنٹ کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو لیزلینڈ لیولر کی فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ،ڈی او واٹر مینجمنٹ رشید احمد تنگوانی ،مہر ریاض کلاسرہ ،صدرانجمن تاجران واحد بخش باروی،زراعت افسران و کاشتکاروں کی کثیر تعدا د موجود تھی۔چودھری اشفاق احمد نے کہا کہ کسانوں و کاشتکاروں کی فلاح او ر زراعت کی ترویج کے لیے ایک ارب روپے کا کسان پیکج دیاگیا ہے جس کے تحت زرعی ادویات ،کھاد، بیج اور زرعی آلات کی سبسڈی شامل ہیں اور ضلع لیہ کے 59کاشت کاروں کو 2کروڑ 65لاکھ ،50ہزار روپے کی سبسڈی سے لیزلینڈ لیولرکی فراہمی اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے اور جدید طریقہ کاشت کاری کے لیے لیزلینڈ لیولرخصوصی اہمیت کی حامل ہے جس سے زمین کی ہمواری اور فی ایکٹر پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگاکیونکہ کھاد،بیج ،پانی یکساں طور پر پودوں کی نشوو نماکے لیے زمین کی ہمواری سے ہی حاصل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق چھوٹے کاشت کاروں اور کسانوں کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے لیزلینڈ لیولرفراہم کررہی ہے اور خوش نصیب کاشت کاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گاوں کے دیگر کاشتکاروں کو بھی کرایہ پر جدید مشینری سے مستفید کریں ۔تقریب سے ای ڈی او زراعت ،ڈی اوواٹر مینجمنٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے لیزلینڈ لیولرکی افادیت اور استعمال کے بارئے میں کاشت کاروں کو آگاہی دی۔بعد ازاں چودھری اشفاق احمدنے قرعہ اندازی کے ذ ریعے منتخب ہونے والے کاشتکاروں محمد ذوالفقارعلی،نذیر احمد،خادم حسین ،ارشاد حسین ،مختیار حسین ،کرامت اللہ میں لیزلینڈ لیولرکے ٹول کٹس تقسیم کیے۔