لیہ(صبح پا کستان)سی آئی اے سٹاف کی کاروائی،بین الصوبائی منشیات فروش گینگ گرفتار،ساڑھے16کلوچرس، 2کلوافیون نقدی ،موبائل فون برآمدکرنے کے علاوہ منشیات سپلائی کرنے کیلئے زیراستعمال مزدا ٹرک بھی قبضہ پولیس ۔
ملزمان سے منشیات خریدکرکے سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں سپلائی کرتے ۔ڈی ایس پی صدر۔
سماج دشمن، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کاروائی کی جارہی ہے۔ انچارج سی آئی اے۔
قابل ستائش کاروائی پر ڈی پی او کی طرف سے سی آئی اے ٹیم کو شاباش ،سوّل سوسائٹی کاخراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے سٹاف لیہ شاہدرضوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایم ایم روڈروڈپر ناکہ بندی کے دوران بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے 16کلوچرس،02کلوافیون،موبائل فون،نقدی برآمدکرنے کے علاوہ منشیات سپلائی کرنے کیلئے ملزمان کے زیراستعمال مزدا ٹرک کوبھی قبضہ پولیس میں لے لیاگیا ملزمان کے خلاف تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج کرلیاگیا ڈی ایس پی صدر محمداکرم خان نیازی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملزم نیازعلی کانواب شاہ سے تعلق ہے جبکہ ملزمان سجاد ،غلام اصغر کا وہوواسے تعلق ہے ملزمان KPKسے منشیات خریدکرکے KPK،پنجاب سمیت سندھ میں سپلائی کرتے تھے ملزمان کاایک ساتھی غلام اصغر فرارہوجانے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے انچارج سی آئی اے سٹاف شاہدرضوان نے کہا کہ ملزمان کو MMروڈپر ناکہ بندی کے دوران مخبر کی اطلاع پر گرفتارکیاگیاملزمان منشیات سپلائی کرنے کیلئے مزدا ٹرک کواستعمال کرتے ملزمان کیخلاف مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں انھوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کاروائی جاری رہے گی ڈی پی او لیہ نے قابل ستائش کاروائی پر انچارج سی آئی اے سمیت جاویداقبالASI، شیرزمانASI، کانسٹیبلان رشیداحمد،حفیظ احمد،کامران ،خضرحیات کو شاباش دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ سے نوازنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ سوّل سوسائٹی نے بھی قابل ستائش کاروائی پر سی آئی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔