چوک اعظم(عمر شا کر سے )چوک اعظم کے نذدیک ایم ایم روڈاڈہ نور والہ پر ٹرالر اور باراتیوں کی ویگن میں تصادم،ٹرالر ویگن پر الٹ گیا،ٹرالر پر سریہ لوڈ تھا ،حادثہ میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت گیارہ ہلاک جن میں 6بچے3عورتیں اور ایک مرد جان شامل بیس زخمی پانچ نشتر ملتان پندرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر،زخمیوں کو ریسکیو1122اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے رضا کاروں کی ٹیمیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کرنے میں مصروف ،ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار،جان بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی تین ننھی بچیاں بھی شامل ڈپٹی کمشنر لیہ چئیرمین ضلع کونسل عمر علی اولکھ ایم پی اے قیصر خان چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گروں صدر شہری اتحاد محمد عمر شاکر سمیت متعدد سیاسی سماجی شخصیات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چو ک اعظم پہنچ گئیں ایم ایم روڈ ون وے بنانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک ہائی ایس ویگن نمبری 9983/ZAجس کو احسان نامی ڈرائیور چلا رہا تھا جوکہ چک نمبر388/TDA سے بارات لے کر فتح پور کی جانب جارہی تھی جب وہ اڈہ نور والہ کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے ٹرالر نمبری 395/TLE ہائی ایس ویگن سے ٹکرا گی ٹرالر ہائی ایس کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت9 مر د ،خواتین اور معصوم بچیاں ڈرائیوراحسان اللہ،آمنہ طاہر،ایمان ناصر بھٹی،پروین اسلم زوجہ محمد اسلم ،صغراں بی بی ،اقراناصر ،ایمن ناصر ،غفوراں بی بی زوجہ لیاقت علی اوردوبچیوں کی شناخت نہیں ہو سکی موقع پر جان بحق ہوگے اورزخمیوں میں اسد علی ولد اکبر علی،اقصی یعقوب،مبین عزیز،ایم حفیظ،سکینہ بی بی،اسلم مسرت،مسرت یعقوب،ریحان یعقوب،،صباح دختر اکبر،مقدس زوجہ حفیظ،اسماء زوجہ ثاقب زخمیوں کو ریسکیو1122اور مقامی پولیس کی ٹیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک اعظم اور ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر نا شروع کر دیا ریسکیوٹیمیوں کی نگرانی SDPOسرکل چوبارہ سعادت علی چوہان کر رہے تھے تحصیل ہسپتال چوک اعظم ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ چئیرمین ضلع کونسل عمر علی اولکھ ایم پی اے قیصر خان چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گروں صدر شہری اتحاد محمد عمر شاکر سمیت متعدد سیاسی سماجی شخصیات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چو ک اعظم پہنچ گئیں ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا عوامی حلقوں نے آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ایم ایم روڈ کو فوری ون وے بنانے کا مطالبہ کیا ہے