چوک اعظم(صبح پا کستان) پاکستان پیپلز پارٹی چوک اعظم کے بانی راہنماء و صدر ایوننگ بنچ کلب چوک اعظم سید مزمل حسین شاہ زیدی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ میں تمام مکاتبِ فکر کے افراد کی شرکت ۔قل خوانی آج 8بجے امام بارگاہ سجادیہ میں ادا کی جائے گی ۔تفصیل کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان تحریکِ انصاف سید غلام عباس زیدی اور معروف تاجر سید سجاد حسین زیدی کے بھائی سید مزمل حسین شاہ زیدی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔
مرکزی جنازہ گاہ سرورِ کونین میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری قیصر عباس خان مگسی ،ملک رب نواز ڈُنہار ،ملک ثناء اللہ اعوان ،امتیاز سہیل ،ملک ظفر اقبال اعوان ،ملک اللہ بخش ڈونہ سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ۔
ان کی قل خوانی آج بروز ہفتہ دن 8بجے امام بارگاہ سجادیہ میں ادا کی جائے گی ،مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کے چوک اعظم میں بانی راہنماؤں میں شمار ہوتے تھے ،سول سوسائیٹی اور غیر سیاسی افراد پر مشتمل ’’ایوننگ بنچ کلب چوک اعظم‘‘کے صدر بھی تھے ۔شہر کی تعمیروترقی میں ان کاشاندار کردار رہا ہے ۔مرحوم شہر کی معروف مذہبی شخصیت سید اختر حسین شاہ المعروف جھنڈے شاہ کے بیٹے تھے ۔