چوک اعظم (صبح پا کستان)چوک اعظم معروف کاروباری مرکز ہے محل و وقوع کے اعتبار سے بھی اسے تحصیل کا درجہ دیا جانا چاہیے اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے سید ثقلین بخاری ایم این کے کی شہری اتحاد چوک اعظم کے وفد سے گفتگو تفصیل کے مطابق شہری اتحاد چوک اعظم کے وفد جن میں چئیرمین شہری اتحاد ملک مزمل تھہیم ایڈووکیٹ صدر محمد عمر شاکر جنرل سیکرٹری حافظ فیصل گورایہ ممبر مجلس عاملہ حاجی باغ علی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران رانا لیاقت علی نے گزشتہ روز چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینے کے دیرینہ مطالبے پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید ثقلین شاہ بخاری ایم این اے سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ لیہ کے موقع پر پیش کیے جانے والے سپاس نامے میں چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ بھی شامل کیا جائے شہری اتحاد چوک اعظم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ چوک اعظم جنوبی پنجاب کا ایم ایم روڈ پر مصروت ترین کاروباری مرکز ہے علاقائی محل و وقوع کے اعتبار سے بھی اسے تحصیل کا درجہ دیا جانا چاہیے چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دلوانے کے لئے ماضی میں بھی کوشاں رہا ہوں اور مستقبل میں بھی اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف کے متوقع دورہ لیہ کے مواقع پر پیش کیے جانے والے سپاس نامے میں چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دلوانے کا مطالبہ بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوک اعظم میں سوئی گیس اور 1122کا پوائنٹ بنوانے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں