چوک اعظم (صبح پا کستان) چوک اعظم کی تعمیروترقی کے لئے عملی اقدامات کیے جائے گئے شہر میں واٹر پیوریفکیشن پلانٹ سی سی ٹی وی کیمرے اندرون شہر پودے اور تحصیل بنوانے کے لئے کاغذی کا روائی کا آغاز کیا جائے گا محمد عمر شاکر صدرشہری اتحاد کا تقریب حلف برداری سے خطاب تفصیل کے مطابق شہری اتحاد کی نو منتخب ایگزیٹو باڈی اور مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری جناح ہال بلدیہ چوک اعظم میں منعقد ہوئی نومنتخب ایگزیٹو باڈی سے حلف ریٹائرڈ ٹیچر عبدالسلام علوی جبکہ مجلس عاملہ سے ریٹائرڈ ٹیچر مہر وارث ہرل نے لیا تقریب حلف برداری میں ڈی ایس پی سرکل چوبارہ سعادت علی چوہان سابق چئیرمین بلدیہ ملک غلام محمد اعوان یوتھ کونسلر ملک ارسلان تھہیم کونسلر حاجی ظفر علوی چیف ایڈیٹر روز نامہ سنگ بے آب لیہ سید عثمان شاہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوامی سماجی کاروباری صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر نو منتخب صدر محمد عمر شاکر ڈی ایس پی سرکل چوبارہ مہر واجد علی بھروانہ آرگنائزر ڈاکٹر مختیار جنرل سیکرٹری حافظ فیصل گورایہ چئیرمین مجلس عاملہ ملک مزمل تھہیم ایڈووکیٹ نے خطاب کیا مقررین نے اپنے اظہار خیال میں شہری اتحاد کی تقریب حلف برداری میں کثیرتعداد میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوک اعظم کے دیرینہ حل طلب مسائل اب ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے بھر پور جدو جہد کریں گے اور مظلوموں اور ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کریمینل ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ افرادپر گہری نظر رکھی جائے گی مقررین نے مزیدکہا کہ چوک اعظم کے شہریوں کا اتحاد ہمیشہ مثالی رہا ہے ماضی میں بھی اجتماعی مفادات کے لئے شہری اکٹھے ہوئے ہیں مستقبل میں بھی شہری اجتماعی طور پر رفاحی کام انسانیت کی بلا امتیاز فلاح کے لئے کریں گے صدر شہری اتحاد نے کہا کہ شہری اتحاد چوک اعظم کی تنظیم اولین فرصت میں رجسٹرڈ کرائی جائے گی شہر کی بارہ وارڈ میں بارہ واٹر پیوریفلکیشن پلانٹ لگوائے جائیں گے سیکورٹی خدشات کے تحت شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت اندرون شہر سیکورٹی کیمرے لگوائے جائیں گے چوک اعظم شہر کو تحصیل کا درجہ دلوانے کے لئے عملی طور چوک اعظم شہر سے ملحقہ یونین کونسلز کا ڈیٹا اکٹھا کر کے کاغذی کاروائی کا آغاز کیا جائے سٹیج سیکرٹری کے فرائض زاہد عمران ترجمان شہری اتحاد اور مرزاعرفان بیگ ایڈووکیٹ انچارج لیگل ایڈ سیل شہری اتحاد نے ادا کیے جبکہ تقریب کی اختتامی دعا منشی دوست محمد سرپرست اعلی شہری اتحاد نے کروائی ۔