دھوری اڈہ (ممتاز مچھرانی سے )چوک اعظم صفائی کے ناقص انتظامات جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑقائم روڈذکے کناروں گلی محلوں میں کچرے اور گندگی کے انبارسے تدفن پھیلنے لگی بدبواور مچھروں نے جینا مشکل بنادیا اعلیٰ حکام شہرکی صفائی کی صورتحال بہتربنانے میں اپناکرادار ادا کرے مچھروں کے خاتمہ کی اسپرے کروائی جائے تفصیل کے مطابق چوک اعظم میں چندروزقبل ڈپٹی کمشنرلیہ سیدواجدعلی شاہ،ممبرصوبائی اسمبلی قیصرعباس مگسی نے میونسپل کمیٹٰی میں شہرکی ابتر صورتحال تجاوزات ،سروس روڈزخالی کروانے بارے لائحہ عمل اختیار کیا جس پر تاحال عمل جاری نہ ہو سکا شہر بھر اور گلی محلوں میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑقائم ہوچکے ہیں جہاں سے عوام کا پیدل چلنادشوار ہوگیا ہے مچھروں اور مکھیوں کی پرورش میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں چاروں روڈز کے کناروں کچرے اور گندگی کے انبار لگے ہوئے نکاسی کیلئے بنائے گئے نالے گندے پانی اور کچرے سے بھرچکے ہیں گندہ پانی روڈپر جمع ہوگیا ہے جہاں سے گزرنے والوں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گندگی ،کچرے اور گندے پانی سے تدفن پھیلنے سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے شہریوں ذیشان ،محمدارشد،محمدرفیق،محمدساجد،شفاقت علی،نصیراحمد،عبدالجبار،کاشف زبیر،لیاقت علی،غلام رسول،محمدعرفان،محمدشہزاد،عارف علی،محمدطارق ودیگر نے اعلی حکام سے شہر میں بنے فلتھ ڈپوصفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے