چوک اعظم( صابر عطا ء سے) لاہور قلندر میں شمولیت کیلیے رجسٹریشن کیمپ چوک اعظم میں قائم ،9ستمبر تک 19سال سے 23سال تک عمر کے کھلاڑی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔10ستمبر کو جاوید میانداد لیہ آئیں گے ۔اب تک 500کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ۔کیمپ انچارج بشیر تبسم کی نمائندہ سے گفتگو ۔تفصیل کے مطابق لاہور قلندر ٹیم میں سلیکشن کے لیے ہونے والے ٹرائلز میں شرکت کے لیے ضلع لیہ کا چوک اعظم گول مارکیٹ میں کیمپ لگایا گیا ہے ۔کیمپ انچارج بشیر حسین تبسم اور ان کے ساتھی یٰسین گجر ،جانی سمراء اور عدیل سمراء نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کیمپ 19اگست کو لگایا گیا اور 9ستمبر تک رہے گا ۔ٹرائلز میں شامل ہونے کے لیے 19سال سے 23سال کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اب تک 500کے قریب نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی ہے ۔10ستمبر کو لیہ میں جاوید میانداد ان کھلاڑیوں کا ٹرائل لیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصدیہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہواور اسے نیا ٹیلنٹ میسر آئے اور اس ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں انٹر نیشنل سطح پر اجاگر کرنے کا موقع ملے ۔