چوک اعظم( صبح پا کستان) کونسلر کی بحالی پر ریلی نکالنے والے پی ٹی آئی کے تین جنرل کونسلرز سمیت 13نامزد اور 25نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج۔ضلعی قیادت کو ’’استثنیٰ‘‘۔تفصیل کے مطابق ہائی کورٹ ملتان بنچ کے فیصلے پر بحال ہونے والے پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر عدنان نزیر علوی کے استقبال کے لیے گزشتہ روز نکالی جانے والی ریلی کے شریک کارکنوں پر ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ایف آئی آر سیکورٹی برانچ کے اہل کار عاصم کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ۔مقدمہ میں بحال ہونے والے کونسلر عدنان نزیر علوی سمیت 13کارکنوں جنرل کونسلر چوہدری خالد محمود آرائیں ،جنرل کونسلر شاہد رندھاوا،عبدالغفار خان بلوچ،محمدراشد رندھاوا،،خلیل احمد ڈوگر۔محمدبلال،محمداقبال چوہان،چوہدری امجد جلال ایڈوکیٹ،عبدالستاراعوان،اسماعیل خان،سعید ذیشان ،محمدعدنان رندھاواپر نامزد اور 25کارکن نامعلوم شامل ہیں ۔شہری حلقوں کی چہ میگوئیوں کے مطابق ریلی سے خطاب کرنے والی ضلعی و پارلیمانی قیادت بشارت رندھاوا اور نیاز جھکڑ کو مقدمہ میں شامل نہ کرنا سوالیہ نشان قرار دیا جا رہا ہے ۔