چوک اعظم ( صبح پا کستان ) چوک اعظم پولیس کی کامیاب کاروائی ،کار لفٹر ،بد نام زمانہ ڈکیت گینگ اور مویشی چور گروپ بھی گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ ،نقدی اور وار دات میں استعمال ہونے والاکیری ڈبہ برآمد،امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
تفصیل کے مطابق تھانہ چوک اعظم ایس ایچ او وسیم اکبر لغاری کی سربراہی میں ٹیم کے ہمراہ ایس آئی محمود احمد ،سب انسپکٹررب نواز خان چانڈیہ اور دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ چھاپے مار کر ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث ندیم شاہ اور خالد عرف خالدی سے ایک عدد موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی ایک اور کاروائی میں بکرا چوری کرنے والا گروپ کا سرغنہ محمد رفیق ،محمد خالد اور امام بخش کیری ڈبہ سمیت گرفتار ،جبکہ مزید ایک اور کاروائی کرتے ہوئے سید زمان رضا ،محمد زین اور محمد عاصم جن کا تعلق سمندری سے ہے جن سے اسلحہ جس میں تین عدد پسٹل اور بھار ی مقدار میں روند اور نقدی برآمد کرلی ،اس موقع پر ایس ایچ او چوک اعظم وسیم اکبر لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او لیہ کی ہدایات کی روشنی میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی کی جارہی ہے