چوک اعظم( صبح پا کستان ) بابائے سرائیکی ڈاکٹر عبدالحق پر تحقیقی کام عصرِحاضر کا اہم کام ہے ۔پروفیسر عطاء محمد عطاء نے کتاب شائع کر کے نئی نسل پر احسان کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف ادیب ،شاعر و صحافی محمد صابر عطاء تھہیم نے گزشتہ روز پروفیسر عطاء محمد عطاء کی کتاب ’’بابائے سرائیکی ڈاکٹر عبدالحق ‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہون نے کہا کہ اس کتاب میں عرق ریزی سے کام کیا گیا ہے اور ڈاکٹر عبدالحق کی شخصیت کے تمام پہلوؤں کو زیر قلم لایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بابائے سرائیکی ڈاکٹر عبدالحق سرائیکی کے زبان کے محسن ہیں اور اس زبان کا نام بھی انہوں نے رکھا ۔اور لیہ کے لیے فخر کی بات ہے کہ ان کا تعلق لیہ کی سمرا فیملی سے تھا ۔انہوں نے پروفیسر عطاء محمد عطاء کے کام کو سراہا اور انہیں شاندار کتاب لکھنے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔