چوک اعظم( صبح پاکستان) ملتان میانوالی بائی پاس روڈ کی سنی گئی ۔مرمت کاکام شروع ۔عید سے قبل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا ۔شہریوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ۔یہ بات چیئرمین میونسپل کمیٹی چوک اعظم ملک ریاض گرواں نے وائس چیئرمین لالہ اسلم گجر اور یوتھ کونسلر ملک ارسلان تھہیم کے ہمراہ میڈیا کو بتائی ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کا دیرینہ مسئلہ تھا اورٹریفک کا نظام درہم برہم تھا ایم پی اے قیصر عباس خان نے ہمارے اس دیرینہ مسئلے کو حل کیا ہے انہوں نے کہا کہ چوک اعظم کے اس بائی پاس کو لیہ سے دیہی علاقوں کو ملانے والی اہم سڑک سے جوڑنے کے لیے چک نمبر 335ٹی ڈی اے کے سامنے نیا پُل بھی تعمیر کیا جا رہا ہے ،انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس شہر اور علاقہ کی ترقی کی قسم کھا رکھی ہے اور انشاء اللہ عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ بائی پاس کو عید سے قبل ٹریفک کے لیے کھو ل دیا جائے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ ملتان روڈ تا فیصل آباد روڈ بائی پاس کے لیے بھی فزیبلٹی تیار کی جا رہی ہے جس پر جلد ہی کام شروع ہو جائے گا ۔