چوک اعظم (صبح پا کستان) وارڈ نمبر پانچ فتح پور روڈ کے رانا نوید اقبال نےاپنی تین بیٹوں ثانیہ.حفظہ اورحاویہ کو سیر کے بہانے ٹیل منڈا نہر کے کنارے لے جا کر بچیوں کو نہر میں دھکیل کر خود کو پسٹل سے فائر مار کرخودکشی کر لی پولیس نے بچیوں کی نعشیں نہرسے نکال لیں اورپسٹل بھی برآمد کر کے نعشیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ بھجوادی ہیں ، تا حال اس افسوس ناک واقعہ کی وجوہات سا منے نہیں آ سکیں
مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کر تین بچیوں کی نعشیں نہرسے برآمدکرتے ہوئے پسٹل اور رانا نویداقبال کی نعش بھی قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک اعظم میں بھجوادیں جبکہ کرائم سکین عملہ نے پسٹل موٹرسایئکل و دیگر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں پولیس نے جب واقع کی اطلاع گھروالوں کودی توگھرمیں کہرام مچ گیا چوک اعظم کی تاریخ میں یہ تیسرابڑادل خراش واقع ہے