چوک اعظم (محمد عمر شاکر ) ٹرانسپورٹ مافیاآر ٹی سیکرٹری کے سامنے ڈٹ گیا سیل شدہ بس اسٹینڈوں کے سامنے برلب سڑک گاڑیاں کھڑی کرنا شروع کر دی جنرل بس اسٹینڈ ویران شہری پریشر ہارنوں اور مضر صحت دھوئیں سے نفسیاتی موذی امراض میں مبتلاشہری حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چوک اعظم میں سیاسی شخصیات کریمینل گروہوں کی آشیرباد سے ٹرانسپورٹ مافیا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور آر ٹی سیکرٹری کے سامنے ڈٹ گیا چند ماہ قبل آر ٹی سیکرٹری اے سی لیہ سمیت ضلع لیہ متعدد آفیسران نے چوک اعظم میں فتح پور روڈ پر بلوچ ٹرمینل اور فیصل آباد روڈ پر چوہدری ٹریول سمیت متعدد اڈے سیل کر کے ٹرانسپورٹ حکام کو جنرل بس اسٹینڈ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کے سخت احکامات جاری کیے مگر ٹرانسپورٹ حکام نے دیدہ دلیری سے آفیسران کے حکم کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سیل شدہ بس اسٹینڈوں کے سامنے بر لب سڑک گاڑیاں کھڑی کر کے سواریاں اتارنا چڑھانا شروع کر دی جس سے شہری مزید اذیت میں مبتلا ہو گئے ملتان روڈ پر اندرون شہر مہر بشیرٹریول کا اڈہ سیل نہی کیا گیا جہاں تعمیراتی کام شروع اور اڈہ بھی چالو ہے ٹرانسپورٹ مافیاء کی ہٹ دھرمی سے گزشتہ پندرہ سالوں سے تعمیر شدہ اڈہ جنرل بس اسٹینڈ ویران ہو چکا ہے اندرون شہر منی بس اسٹینڈوں سے شہری پریشر ہارنوں اور مضر صحت دھوئیں سے نفسیاتی موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں عوامی سماجی کاروباری شہری حلقوں نے گورنر پنجاب کمشنر ڈیرہ غازیخان آر پی او ڈیرہ غازیخان سمیت اعلی حکام سے نوٹس لے کر چوک اعظم شہر سے میں قائم منی بس کوچز اسٹینڈوں کو بلا امتیاز ختم کر کے جنرل بس اسٹینڈ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے