چوک اعظم( صبح پاکستان ) سرکار کی عدم توجہی شہر کے اکلوتے چلڈرن پارک میں کتوں ،نشئیوں کے ڈیرے ،شیڈز بھوت بنگلہ میں تبدیل ،گھاس سے خالی پلاٹ شادی تقریبات کیلیے وقف،گندگی کے ڈھیر،دیواریں منہدم ،جھولے ٹوٹ گئے ،پانی کی عدم فراہمی درخت سوکھ گئے ،شادی تقریبات کے لیے بجلی چوری ۔بل سرکار کے کھاتے ۔لائیٹیں غائب ،رات کے اندھیرے میں منشیات فروشی کا دھندہ ،سرکار کے کھاتے میں مرمت کے نام پر لاکھوں کے بل،شہریوں کا احتجاج ۔
تفصیل کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی آبادی کے حامل شہر چوک اعظم کا اکلوتا حسنین چلڈرن پارک حکومتی اورذمہ داران کی عدم توجہی کی وجہ سے بھوت بنگلہ میں تبدیل ہو چکا ہے ۔پارک میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے گراسی پلاٹ اور درخت سوکھ چکے ہیں اور گراسی پلاٹ چٹیل میدان کی صور ت اختیار کر چکے ہیں ۔مالی کی ڈیوٹی بس اسٹینڈمیں ہونے کی وجہ سے پہلے سے موجود پھولدار پودے جانوروں ی وجہ سے ختم ہو چکے ہیں ۔علاوہ ازیں پارک میں موجود شیڈز کی ھالت ناگفتہ بہ ہے ۔انکی چھتیں اور فرش ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔فرشوں کی اینٹیں چوری کی جا رہی ہیں ۔لائیٹیں بند ہونے کی وجہ سے منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد رات کی تاریکی میں منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیاں جاری رکھ ہوئے ہیں ۔بجلی کے کھمبے ٹوٹ کر زمین پر گرے ہوئے ہیں ۔پارک کے پلاٹ اس وقت شادی کی تقریبات کے لیے وقف ہو چکے ہیں ۔جہاں پر بجلی کی تاروں سے بجلی چوری کی جاتی ہے اور اس کا بل ماہانہ بل سرکار کو ادا کرناپڑتا ہے ،اس کے ساتھ پارک میں گندگی کے ڈھیر بھی ماحول کو متعفن کیے ہوئے ہیں ۔پارک میں ایک سال قبل بنائے گئے بنچ بھی ناقص مٹیریل کے باعث زمین بوس ہو چکے ہیں ۔
شہریوں آفتاب وینس ،مظہر سیال ،شاہد سرور مغل ،رفیق ملانہ ،اور دیگر نے ڈی سی لیہ ،ضلعی چیئرمین لیہ ،میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ملک ریاض گرواں سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے اکلوتے پارک کیررونقیں بحال کی جائیں اور لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کیا جائے ۔