چوک اعظم( صبح پا کستان)بلاک آفیسر اور فاریسٹ گارڈ کے ساتھ ڈ ی ایس پی سرکل چوبارہ کا رویہ لکڑ چوری کی روک تھام میں رکاوٹ ہے ،گزشتہ روز ہمارے استغاثہ پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے خو دساختہ مدعی کی مدعیت میں غلط مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔ناجائز مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی گئیں ،یونین کا وفد آج ڈی پی او لیہ سے ملاقات کرے گا ،ان خیالات کا اظہار صدر فاریسٹر وفاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن لیہ ملک امجد ندیم رونگھا نے اپنے ساتھیوں عدنان یوسف گجر بلاک آفیسر ،محمد یعقوب بلاک آفیسر ،اویس طارق گجر ،ساجد عباس مٹاوا،مہر مختیار احمدجنرل سیکرٹر ی ،امجد خان جسکانی بلاک آفیسر ،اشرف بھٹی ،جاوید احمد گجر،غلام قاسم ،منظور احمد گجر اور دیگر کے ہمراہ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ 11فروری کو ملزمان حق نوازڈلو،اعجاز ٹوانہ،ریاض ہانس ار دیگر نے حیات ڈسٹی سے شیشم کے درخت 12عدد ٹکڑے جنکی مالیت 4لاکھ 46ہزار800روپے بنتی ہے چوری کر لیے ،مخبر کی اطلاع پر فاریسٹ گارڈاویس طارق محمد اکرم فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر یعقوب موقع پر پہنچے اور اس سے قبل تھانہ چوبارہ کی پولیس کو اطلاع کی لیکن چوبارہ پولیس نہ پہنچی ،اسی اثناء میں تھانہ چوک اعظم کے اے ایس آئی محمد اسلم پہنچ گئے جنہوں نے تھانہ چوبارہ کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لکڑی ریڑھے پر لوڈ کی اور تھانہ چوک اعظم لے آئے ،اسلم نے ٹیلی فون پہ بتایا کہ ڈی ایس پی سرکل چوبارہ واجد علی بھروانہ آپ کو بلا رہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ بلاک آفیسر زیعقوب اور عدنان گجر ڈی ایس پی کے پاس گئے جنہوں نے ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے ہماری بات سنے بغیر چوری کے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیں اور تھانہ چوبارہ کو ہمارے استغاثہ وصو ل کرنے سے منع کر دیا ۔ہم نے اپنے آفیسران سے سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ تھانہ چوبارہ گئے ،ایس ایچ او سے بات کی لیکن انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں کریں گے ۔اور ڈی ایس پی چوبارہ کے حکم پر ایس ایچ او ملک مجید نے قریبی دوست اشرف شاکر کی مدعیت میں غلط اور کم لکڑی کا مقدمہ درج کر دیا ۔ انہوں نے بتایاکہ تھانہ چوک اعظم میں موجود لکڑی کے ٹکڑے زیادہ ہیں جبکہ ایف آئی آر میں صرف تین ٹکڑے درج کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی کا دست راست تھانہ چوبارہ میں تعینات اہل کار فیض ڈلو مین ملزم حق نواز ڈلو کا کزن ہے اسے بچانے کے لیے پرائیویٹ مدعی کی مدعیت میں کم لکڑی کا مقدمہ درج کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ لکڑچوروں کی سر کوبی کے لیے پولیس ہمارا ساتھ دینے کی بجائے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے ۔ہم کسی طور پر بھی اپنے آفیسرز اور فاریسٹ گارڈز کی ہتک برداشت نہیں کریں گے ،ڈی پی اولیہ اس مسئلے کا نوٹس لیں ،اوپن انکوائری کروائیں ،اور ہماری مدعیت میں مقدمہ درج کروائیں ۔ہم کل ڈی پی او لیہ سے وفد کی صورت میں ملیں گے اگر ہمارے ساتھ زیادتی کا ازاہ نہ کیا گیا اور رویہ بہتر نہ کیا گیا تو ہم سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کریں گے ۔