چوک اعظم( صبح پا کستان) جمشید دستی کی رہائی کے لیے آل پا کستان مسلم لیگ کا چوک اعظم میں احتجاجی مظاہرہ ۔عوامی تحریک اور وحدت المسلمین کے ارکان کی بھی شرکت ۔تفصیل کے مطابق ممتاز سیاست دان جمشید احمد خان دستی کی رہائی کے لیے پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ اور اس کے یوتھ ونگ نے یاد گار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ شاہد اقبال،مقامی صدر صدام حسین ،جنرل سیکرٹری رانا مزمل عباس ،وحدت المسلمین کے راہنماء ناصر جعفری ،یاسر وڑائچ ،عوامی تحریک کے راہنماء چوہدری خضر حیات دھول،اور مرکزی فنانس سیکرٹری عوامی راج پارٹی ملک صابر عطاء نے کہاکہ ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے ۔نواز شریف اور اس کیدرباری جو فصل کاشت کر رہے ہیں اسے ضرور کاٹیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جمشید احمد دستی نے ہمیشہ اس خطے کی جنگ لڑی ہے اور اس نے اس علاقہ کی عوام کی حقیقی معنوں میں خد مت کی فری بس سروس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے ہر قدم پر اس علاقہ کی عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کو رہا کیا جائے نہیں تو ہم بھی سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کریں گے ۔