چوک اعظم( صبح پا کستان) تعلیمی اداروں کی سرپرستی کیے بغیر تعلیمی نتائج حاصل کرنامشکل ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز کالج کے لیے 50ہزار روپے عطیہ دیتے ہوئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔واضح رہے کہ ملک ریاض گرواں نے گزشتہ دنوں کالج کی تقریب میں 50ہزار روپے عطیہ کا اعلان کیا تھا ۔پروفیسر مشتاق زاہد ،ہیڈ کلرک محمد بشیر چندر نے رقم وصول کی جبکہ سماجی کارکن غفران اللہ ہاشمی اس موقع پر موجود تھے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوک اعظم کالج کی بہتری کے لیے ان کے حصے کا جو بھی کردار ہوگا وہ اس سے بڑھ کر ادا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج چوک اعظم کا سٹاف اور پرنسپل علاقہ بھر کے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے شاندار اور جاندار کردار ادا کررہے ہیں ۔