چوک اعظم(صبح پا کستان) تعمیراتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی اور امیدوار جنرل کونسلر شکور سندھو کا موٹر سائیکل پر شہر کا وزٹ،ٹف ٹائل اور سیوریج کے منصوبوں کا معائینہ ۔تفصیل کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں اور امیدوار جنرل کونسلر چوہدری شکور سندھو نے رفیع سنٹر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور مقامی ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی کے تعاون سے شہر میں ایک ارب سے زائد رقم کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور سیوریج سسٹم کے کنکشن کی بحالی ،نئی سکیموں کی فراہمی اورگلیوں میں ٹف ٹائل کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کی جائے گا اور بلا تفریق کام کیا جائے گا ۔اس موقع پر مظہر سیال ،ڈاکٹر مقصود زبیر،آفتاب وینس ،لیاقت تھہیم ،محمد اکمل سندھو ،محمد اجمل سندھو،چوہدری عقیل اور ناصر مغل اور دیگر بھی موجود تھے ۔قبل ازیں انہوں نے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شہر کی مختلف گلیوں میں جاری منصوبوں کا معائینہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایات دیں ۔