چوک اعظم( صبح پا کستان) مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد خان مروت ، ممبر سی ای سی ناصر چوہان ایڈووکیٹ اورمرکزی فنانس سیکرٹری عوامی راج پارٹی پاکستان محمد صابر عطاء تھہیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمشید دستی سے اگر آج ملاقات کی پابندی ختم اور انہیں رہا نہ کیا گیا تو ہم جنوبی پنجاب کو بند کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے احترامِ رمضان کی وجہ سے احتجاج کو نرم رکھا ہے ہوا ہے اور حکومت ہمارے اس رویے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا جمشید خان دستی نے اس خطے کی محرومیوں کے لیے عملی قدم اٹھائے ہیں اور اس خطے کی عوام انہیں اپنا حقیقی قائد مانتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوا شریف اپنے ببلو بیٹے کی عدالت پیشی کے بعد شریف فیملی اپنے حواس کھو بیٹھی ہے اور وہ اپنا گھٹیا ظرف دکھاتی پھرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمشید احمد خان دستی ایم این اے ہیں اور ان کو ملنے والے آئینی و قانونی سہلولیات کو فراہم نہ کرنا کھلم کھلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ان کے ساتھ کیا جانے والے سلوک کی کہیں بھی مثال نہیں ملتی انہیں چکی میں بند کردیا گیا ہے جہاں پر نہ ہی پنکھا ہے اور نہ ہی سونے کے لیے بستر ۔جیل حکام کی طرف سے بھی شریف برادارن کے حکم پر ناروا سلوک رکھا جا رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ اس پر نوٹس کیوں نہیں لیتی ۔اس لیے کہ وہ س ملک کی غریب عوام کا نمائندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمشید دستی پر جھوٹے مقدمات درج کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بادشاہت کا گھٹیا ذہن رکھتے ہیں اور و غریب عوا م اور ان کے نمائندے کے دشمن ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ انہار مظفر گڑھ کے ایکسئین کرپٹ اور پانی چور ہیں ۔حاجی واہ نہر خان گڑھ پر اس وقتایک سو سے زائد کٹ لگے ہوئے ہیں اور وہاں سے ن لیگ کے ایم پی اے عمران قریشی کے گلو بٹوں نے پانی چوری کییا ہے لیکن انہیں ایکسئین انہار خو پانی چوری کرواتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایکسئین انہار فرضی شیڈول بنا کر غریبوں کا پانی بند کر کے زمینداروں اور جاگیرداروں اور ن لیگ کے گلوبٹوں کو پانی بیچتے ہیں ۔جمشید خان دستی نے عامی احتجاج مں شامل ہو کر ان کے مطالبے پر نہر کھولی ۔کیوں کہ ایکسئین نے فرضی شیڈول بنا کر پانی پیچھے فروخت کیا ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اس وقت ایکسیین انہار اور وزیر اب پاشی کی کرپشن کے ثبوت اکٹھے کرنے میں لگے ہوئے ہیں انشاء اللہ جد ہی و ہ عوام کے سامنے لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی باڈی کے اجلاس میں جلد ہی احتجای لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ۔اس موقع پر صوبائی راہنماء ملک جمیل ڈونہ ،ضلعی راہنماء اسحاق دستی ،امان اللہ جعفر ،بلال اچلانہ ،محمد حسین دستی ،طارق کھیڑا ۔ریاض نظامی ،غلام یٰسین اور دیگربھی موجود تھے ۔