چوک اعظم (صبح پا کستان)اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا آخرت میں کامیابی یقینی ہے علما کرام امن محبت رواداری کا درس دیا کریں غیر ملکی طاقتیں مختلف طریقوں سے مملکت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں علامہ صلاح الدین یوسف مشیر وفاقی شرعی عدالت کا چوک اعظم میں خطاب تفصیل کے مطابق مشیر وفاقی شرعی عدالت حکومت پاکستان علامہ صلاح الدین یوسف نے گزشتہ روز مرکز امام بخاری اہلحدیث میں درس نظامی کے طلبہ کے سال چہارم کے اختتامی تقریب تکمیل ترجمۃ القرآن و سنن نسائی شریف کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر مولانا اکرم شہزاد مولانا نواز چیمہ نے بھی خطاب کیامقررین سمیت مشیر وفاقی شرعی عدالت حکومت پاکستان علامہ صلاح الدین یوسف نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا آخرت میں کامیابی یقینی ہے علما کرام فروعی اختلافات کی بجائے تعلیمات اسلامیہ اور امن محبت رواداری کا درس دیا کریں یہود و ہنود کی خفیہ ایجنسیاں غیر ملکی طاقتیں مختلف طریقوں سے مملکت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں ملک و قوم کی کسی بھی آزمائش کی گھڑی میں مدارس کے طلبہ نے ریاستی اداروں کے ہمراہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا علامہ صلاح الدین یوسف نے مرکز امام بخاری کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا