ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول با اثر سکول مالکان کے سامنے ہیں بے بس
چوک اعظم (صبح پا کستان )گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں مقامی نجی پبلک سکولز کے مالکان کی تعیناتی تعداد میں بتدریج کمی اور رزلٹس کمزور ہیڈ ماسٹر با اثر سکول مالکان کے سامنے ہیں بے بس اعلی حکام سے چوک اعظم کے پرائیویٹ سکولز کے مالکان کی گورنمنٹ مسلم سکول سے تبادلے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم میں گزشتہ چند سال قبل سکول میں اساتذہ کی محنت کے سبب اعلی معیار تعلیم کے وجہ سے والدین کی خواہش ہوتی تھی کہ انکے بچے مسلم ہائی سکول چوک اعظم میں تعلیم حاصل کریں مگر چوک اعظم میں قائم نجی پرائیویٹ سکولز کے مالکان نے سیاسی آشیر باد سے اپنے تبادلے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم میں کرا لئے جہاں پر ان اساتذہ نے گروپنگ کی بنیاد ڈالتے ہوئے اساتذہ کو فرائض منصبی کی بجائے آپس کی لڑائیوں میں الجھا دیا ہے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول سے ذہین بچوں کو فیس معافی سمیت متعدد مراعات کا لالچ یا انکے والدین کو مختلف ذرائع سے شفارشیں ڈلوا کر اپنے پرائیویٹ سکول میں داخل کرا لیا جاتا ہے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہو ا ہے نجی تعلیمی ادارے میں داخل نہ ہونے والے طلبہ کو پریکیٹکل میں کم نمبرز لگوانے کی بھی دہمکیاں دی جاتی ہیں نجی پرائیویٹ سکول کے مالکان کی گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں تعیناتی سے تعداد میں بتدریج کمی اور رزلٹس کمزور ہو رہے ہیں خلیل خان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول با اثر سکول مالکان کے سامنے ہیں بے بس ہیں ذرائع کے مطابقخلیل خان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نے متعدد بار ان اساتذہ کی جواب طلبیاں کی مگر با اثر اساتذہ کے سامنے ہمیشہ انہیں پسپائی اختیار کرنا پڑی جس کی وجہ سے ماضی کا قابل رشک تعلیمی رزلٹس کا حامل ادارہ روز بروز مسائل میں الجھتا جا رہا ہے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب صوبائی وزیر تعلیم کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ای ڈی اوایجوکیشن ضلع لیہ اپیل کی ہے کہ حساس اداروں خفیہ ذرائع سے رپورٹس لیکر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم سے چوک اعظم کے پرائیویٹ سکولز کے مالکان کا فوری تبادلہ کیا جائے
چوک اعظم (صبح پا کستان)ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنی نذیر کے خاوند کی وفات پر پریس کلب چوک اعظم کا تعزیتی اجلاس دعائے مغفرت تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب چوک اعظم کا ہنگامی تعزیتی اجلاس زیر صدارت غلام عباس سندھو صدر پریس کلب چوک اعظم منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کے آغاز میں محمد عمر شاکر جنرل سیکرٹری پریس کلب نے ایجنڈے سے آگاہ کیا کہ آج کا ہنگامی تعزیتی اجلاس ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنی نذیر جو کہ کا فی عرصہ سے لیہ میں انتظامی امور احسن انداز میں سر انجام دے رہی ہیں انکے خاوند کی وفات پر طلب کیا گیا ہے اجلاس میں پریس کلب چوک اعظم اور اسکی ذیلی تنظیموں انجمن صحافیاں اور الیکٹرانک میڈیا ایسوی ایشن کے عہدیداران ممبران عبدالغفار خان عبدالرشید عبدالستار شاہد وسیم الرحمان چھٹہ رانا محمد اعظم ملک صابر عطا قمر اقبال ڈلومیاں اقبال دانش اور میاں یسین آرائیں سمیت متعدد صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنی نذیر کے خاوند کی وفات ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرائی گئی۔