چوک اعظم(صبح پا کستان )اسلام کی حقیقی روح ’’سماج سیوا ‘‘ ہے ۔افرادی تبدیلی سے ہی معاشرہ تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔قرآنی تعلیمات سے رو گردانی اور مدارس پر بہتان تراشی ہماری بربادی کا سبب ہے ۔قرآن پاک کی اشاعت کے لیے عام کاغذ پر باندی عائد کر دی ہے ۔آرٹ پیپر پر شائع کی جائے گا تاکہ اس کے ضعیف ہونے کے چانسز کم ہو جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ و ناظم امتحانات تنظیم المدارس الاسلامیہ مفتی مولانا غلام محمد سیالوی نے گزشتہ روزکمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قائم ہونے والے’’ قرآن محل‘‘ چوک اعظم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب سے مولانا عبدالرؤف ،مولانا بلا ل اظہر ،میاں محمد سلیم ،ملک عاطف نواز اورا ء ،ملک صابر عطاء تھہیم ،پروفیسر لالہ احمد گجر ،محمد عمر شاکر،کمولانا محبوب الحسن گولڑوی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چوک اعظم ملک ریاض احمد گرواں نے بھی خطاب کیا ۔نظامت کے فرائض رانا محمد اعظم نے ادا کیے ۔مولانا غلام محمد سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اللہ پاک کا وہ تحفہ ہے جس میں ہماری سب خرابیوں کا علاج موجود ہے ۔ہم نے اس سے ایستفادہ کرنے کی بجائے اغیار اور شرک کی کی راہ اپنا لی اور ان سے امیدیں وابستہ کر لیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں سماج سیوا اللہ کی مخلوق کی خدمت کا راستہ بتاتا ہے لیکن ہم نے مساوات کو چھوڑ کر معاشرتی اور معاشی نشیب و فراز قائم کر لیے ہیں ۔انہوں نے قرآن محل کے قیام کو سراہا اور ٹیم کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضعیف اور شہید قرآن پاک کو اکٹھا کر کے انہیں لاہور قرآن محل میں بھیجنا،لاوارث نعشوں کو اسلامی طریقے سے کفن اور دفن کرنا اہم سماجی،دینی کام ہے ۔بعد ازاں انہوں نے پریس کانفرنس کی ۔قبل ازیں تقریب ڈاکٹر مختیار قمر کے گھر ان کے اعزاز میں صبحانہ جبکہ صدر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن محمد عمر شاکرنے ظہرانہ دیا گیا ۔تقریب میں ملک عاطف نواز اورانے فلاحی کاموں کے کے لیے قائم کی گئی شہریوں کی کمیٹی کے مشترکہ اکاؤنٹ میں 20ہزار اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں نے 50ہزار روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ۔تقریب میں ہر بھر کی سماجی ،سیاسی اور مذہبی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔