چوک اعظم(صبح پا کستان) سیوریج سسٹم کی توسیع کے لیے 20کروڑ روپے کے توسیعی فنڈز جاری۔حتمی پلان ترتیب ۔ایم پی اے کو بریفنگ۔کام کی جلد تکمیل کی ہدایت ۔تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے سیوریج سسٹم کے منصوبے کی توسیع کے لیے مقامی ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی کی درخواست پر پنجاب حکومت نے 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں ۔گزشتہ روز مقامی ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اور کونسلرز کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے حتمی پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔جس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں مذکورہ فنڈز میانوالی روڈ کی غربی اور لیہ روڈ کے شمالی سائیڈ کے وارڈز میں سیوریج سسٹم کی نئی سکیمیں اور ادھوری سکیموں کو مکمل کیا جائے گا اور سیوریج والی گلیوں میں ٹف ٹائل نصب کی جائے گی ۔مین لائن سے لنک گلیوں کا کنکشن کیا جائے گا ۔
اس موقع پر تجویز کیا گیا کہ اس منصوبے کا آغاز تھل ( بلوچ) پٹرولیم سروس کی ملحقہ گلی سے کیا جائے گا ۔بعد ازاں ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی نے چیئرمین ملک ریاض گرواں ،وائس چیئرمن لالہ اسلم گجر کے ہمراہ گلی کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر غلام غوث شمسی ،محمد یاسر مجید بندیشہ،محمد عاطف گجر،مہر بلال اقبال کلاسرہ ،چوہدری محمد احتشام الحق نزیر،ملک تنویر احمد ،جنرل کونسلرز عارف سندھڑ،اخلاق سندھڑ ،چوہدری خلیل احمد آرائیں ،حاجی ظفر علوی ،محمد ارسلان تھہیم ،ملک عون عباس کھوکھر،ڈاکٹر مقصود احمد زبیر ،چوہدری عبدالشکور سندھو ،چوہدری سعید سرور اور دیگر بھی موجود تھے ۔