چوک اعظم ۔ اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لے کر بھارت کو جارحیت سے روکے ۔ مولانا اکرم شہزاد
چوک اعظم (صبح پا کستان) بھارتی فوج کی جارحیت پراقوام متحدہ نوٹس لے اہلحدیث یوتھ فورس کی یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی مولانا اکرم شہزاد تفصیل کے مطابق اہلحدیث یوتھ فورس ضلع لیہ کے نو منتخب امیر مولانا اکرم شہزاد نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن اور نہتی کشمیری عوام پر جارحیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لیکر بھارت کو جارحیت سے روکے انہوں نے مزید کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس محب وطن نوجواں کی نمائندہ جماعت ہے ضلع لیہ میں یونین کونسل کی سطح تک اہلحدیث یوتھ فورس کی تنظیم سازی کی جائے گی تنظیم سازی میں باکردار صلاحیت مند نوجوانوں کو ذمہ داریاں دی جائے گی اس موقع پر قاری عبدالرزاق موذن مبارک مسجد اہلحدیث چوک اعظم بھی موجود تھے
چوک اعظم ۔محکمہ جنگلات کے کرپٹ ملازمین آفیسران اور ٹمبر مافیاء کا ملی بھگت ۔حکام بالا نوٹس لیں ۔ عوامی مطا لبہ
چوک اعظم (صبح پا کستان)آرا مشینوں پر پابندی کے بعد تھریشر آرا مشینیں جنگلات میں چلنا شروع دن رات جنگلات کی کٹائی اور چرائی شروع کرپٹ محکمہ جنگلات کے ملازمین اور ٹمبر مافیاء کا جوڑ اہلیان علاقہ سراپا اجتجاج تفصیلات کے مطابق عوامی اجتجاج اور حکام بالا کے احکامات کے بعد چوک اعظم کے نواح میں آرا مشینوں پر جنگل کی حدود میں پابندی کے بعد ٹریکٹر تھریشر آرا مشینیں جنگلات کی حدود میں چلنا شروع ہوگئی مقامی اور پٹھان قبیلہ کی لیبر کے ذریعے سفیدہ مسکٹ اور دوسرے درختوں دن رات کٹائی کرنے کے بعد ٹریکٹر تھریشر مشین کے ذریعے چرائی کر کے ٹرک اور ڈالے لوڈ کر دیے جاتے ہیں اس سلسلہ میں کرپٹ محکمہ جنگلات کے ملازمین آفیسران اور ٹمبر مافیاء نے جوڑ کر لیا ہے اہلیان علاقہ سراپا اجتجاج ہیں جبکہ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری جنگلات سے خفیہ اداروں سے رپورٹ لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
پریس کلب چوک اعظم کے سالانہ انتخابات
چوک اعظم (صبح پا کستان)پریس کلب چوک اعظم کے سالانہ انتخابات کی مشاورت کے لئے ایگزیٹوباڈی کا اجلاس طلب سنئیر صحافی بطور مبصر شرکت کریں گے تفصیل کے مطابق پریس کلب چوک اعظم کے سالانہ انتخابات کی مشاورت کے لئے پریس کلب چوک اعظم کی ایگزیٹوباڈی کا اجلاس صدر غلام عباس سندھو کی زیر صدارت آج منعقد ہو گااجلاس میں نئے سالانہ انتخابات کے لئے مشاورت کی جائے گئی اجلاس میں سنئیر صحافیوں کو بطور مبصر شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
رپورٹ ۔ محمد عمر شاکر چوک اعظم