چوک اعظم (صبح پا کستان)اسلام انسانیت سے محبت کادرس دیتا ہے مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے خوش نصیب ہوتے ہیں ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاء کی چوک اعظم ڈی ایس پی آفس میں وائس چئیرمین ضلع کونسل لیہ مہر نور محبوب میلوانہ ڈی ایس پی سرکل چوبارہ مہر واجد بھروانہ کے ہمراہ سنگ بنیادرکھنے کے بعد گفتگو تفصیل کے مطابق امہ ویلفئیر ٹرسٹ کے تعاون سے ڈی ایس پی سرکل چوبارہ چوک اعظم آفس میں مسجد کا سنگ بنیاد ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے وائس چئیرمین ضلع کونسل لیہ مہر نور محبوب میلوانہ ڈی ایس پی سرکل چوبارہ مہر واجد بھروانہ چوہدری محمد ریاض ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر امہ ویلفئیر ٹرسٹ کے ہمراہ رکھا اس موقع پر ڈی پی او لیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انسانیت سے محبت کادرس دیتا ہے مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے خوش نصیب ہوتے ہیں ہمیں اپنے گھروں کی طرح مساجد کو بھی خوبصورت بنانا چاہیے اسلامی تعلیمات کی ترویج و اشاعت میں مساجد کابنیادی کردار ہے ۔ علمائے کرام کو محبت اور امن کی تعلیمات کے درس دینے چاہیے اس موقع پر ایس ایچ او چوک اعظم ملک عبدالمجید ایس ایچ او چوبارہ ریحان ذکی چوہدری ظفر اقبال گجر غلام عباس سندھو محمد عمر شاکر عبدالروف نفیسی مرتضی قادری عبدالرشید انجینیرملک بلال ڈاکٹر شہزاد علی رضا میاں محمد یسین اور عبدالرشید بھٹی سمیت کثیر تعداد میں عوامی سماجی سیاسی اور صحافتی شخصیات موجود تھیں اس موقع پر محمد عمر شاکر نے خصوصی دعا کرائی ۔