چوک اعظم(صبح پا کستان) سائنسی علوم سے ایستفادہ کیے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے ۔اِن خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری قیصر عباس خان مگسی نے گزتہ روز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں بائیالوجی لیب کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ سالانہ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کے شرکاء سے سابق چئیرمین منیر وڑائچ ،پرنسپل شکیل قریشی نے بھی خطاب کیا ۔تقریبکا اہتمام بائیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے کیا ۔پروفیسر مشتاق زاہد ،پروفیسر غلام یٰسین اعوان آفرگنائزر تھے ۔
قیصر عباس خان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں سائنسی علوم کے بہرہ مند کرنے کیلیے اداروں میں سہولیات فراہم کرنا ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ چوک اعظم کالج کی تعلیمی کارکردگی شاندار رہی ہے ۔اس کالج میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔اس موقع پر پرنسپل شکیل قریشی نے خطاب میں بتایا کہ ایم پی اے قیصر خان مگسی کی جانب سے فرنیچر کے لیے دیے گئے 20لاکھ روپے اور سپورٹس کے لیے 5لاکھ روپے کالج کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ لیب کے سامان کے لیے شہریوں اور بالخصوص سابق چیئرمین منیر وڑائچ کی جانب سے کل فنڈز 1لاکھ 75ہزار روپے فنڈز دیے گئے ہیں ۔
اس موقع پرقیصر عباس خان مگسی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین ملک ،چوہدری منیر وڑائچ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں ،شکیل قریشی اور دیگر نے سال 2003،2011،2013،2014،2015،2016کے پوزیشن ہولڈر ز طلباء ڈاکٹر طارق مغل،ڈاکٹر سجاد احمد ،ڈاکٹر محمد توصیف،ڈاکٹر عامر شہزاد ،ڈاکٹر عزیر عاصم ،اور ڈاکٹر عبداللہ سلیم کو گولڈ میڈل پہنائے ۔تقریب میں جنرل کونسلرز چوہدری خلیل احمد ،چوہدری بلال وڑائچ ،سابق کونسلر یوسف گجر اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں کالج کے طلباء وقار احمد ،امتیاز علی ،محمد جنید ،اے ڈی شاہ ،عرفان چھینہ ۔محمد شفیق ،عزی ر عاصم نے گیت ،جبکہ ممتاز حسین ،شاکر اور دیگر نے خاکے پیش کیے ۔
تقریب میں مہمانان کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں ۔