چوک ا عظم( صبح پاکستان)ناقص مٹیریل سے ڈالی جانے والی سیوریج بند گلیاں تالاب گھروں کے صحن جوہڑوں میں تبدیل شہری حلقے سراپا اجتجاج ناقص مٹیریل کے استعمال کے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چوک اعظم میں ڈالی جانے والی سیوریج میں دھڑلے سے ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا میونسپل کمیٹی کے حوالے کیے جانے سے قبل ہی سیوریج کے زیر زمین سیمنٹ کے پائپ ٹوٹنے سے بند ہوگئے جسکی وجہ سے گلیاں تالابوں کا منظر جبکہ سطح زمین سے نچلی سطح کے مکانوں کے صحن اور کمرے جوہڑوں کا منظر پیش کر رہے ہیں ایم ایم روڈ پر بھی سیوریج کا پانی کھڑا رہتا ہے سخت گرمی اور سیوریج کے پانی سے روزے دارضعیف العمر افراد اور بیمار سخت اذیت میں ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے
رپورٹ ۔ عمر شاکر پریس رپورٹر