پولیس کلچر کی تبدیلی کی طرف ایک اور قدم ،شہریوں کی سہولیات کیلئے تھانوں میں جدیدکمپیوٹرائزڈفرنٹ ڈیسک کا قیام،
پولیس ریفارمز کے ذریعے شہریوں کو معیاری سہولیات اور تبدیلی کلچر کیلئے مؤثر اقدامات عمل میں لائے گئے۔ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء
لیہ ( صبح پا کستان) پولیس ریفارمزکے ذریعے پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں صوبہ بھرکی طرح ضلع لیہ کے آٹھوں تھانوں میں جدیدکمپیوٹرائزڈفرنٹ ڈیسک کاقیام عمل میں لایاگیاہے جہاں پر بغیروردی سٹاف تعینات کیاگیا تھانوں پر آنے والے شہریوں کومعلومات واندراج مقدمہ کی سہولیات فرنٹ ڈیسک پر میسرہوں گی ڈی پی او لیہ نے تھانہ صدر میں فرنٹ ڈیسک کاافتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل محمداصغر اولکھ ،ڈی ایس پی ٹریفک محمداقبال ظفر ،ایس ایچ اوصدر محمداشرف ،سٹی فرحت رسول ودیگرپولیس افسرموجودتھے ڈی پی او نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ریفارمزکے ذریعے عوام کو مزیدبہترومعیاری سہولیات ،فوری اندراج مقدمات کے ساتھ ساتھ پولیس ورک کو جدیدخطوط پر استوارکیاجارہا ہے اورفرنٹ ڈیسک کاقیام اسی سلسلے کی عملی کڑی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس فلاحی پروگرام کے تحت تھانہ کلچر کی تبدیلی کی روح کے مقاصدکے حصول کیلئے فرنٹ ڈیسک میں سائلین کے بیٹھنے کیلئے آرائش کمرہ کے ساتھ ساتھ فرنٹ ڈیسک کامکمل نظام کمپیوٹرائزڈہوگااورسائلین کی طرف سے دی جانے والی تمام درخواستوں کو آن لائن کیاجائے گا جس کے سبب درخواستوں کی ڈسپوزل بھی فوری ممکن ہوگی جبکہ فرنٹ ڈیسک ورک کی ضلعی ،رینج اور صوبائی سطح پر آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی اس موقع پر ڈی پی اونے فرنٹ ڈیسک ورک کا جائزہ بھی لیا اورتعینات سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشارہوکر سرانجام دیں تاکہ اس کے ثمرات سے نہ صرف شہری مستفید ہوسکیں بلکہ پولیس ورک کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگی کے ذریعے فوری اقدامات کی صورت میں جرائم کی بیخ کنی کوممکن بنایاجاسکے ۔