زرعی شعبہ میں بہتری کے ذریعے فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر غلام مصطفی
لیہ (صبح پا کستان)ما حولیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے زرعی شعبہ میں بہتری کے ذریعے فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے جس کے لئے بھر پور آگا ہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر غلام مصطفی نے ما حو لیاتی تبدیلی و فوڈ سیکورٹی کے بارے میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ آگا ہی سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ سیمینار سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری خا لد محمود ، ڈی ڈی او زراعت پلا نٹ پر ٹیکشن ولی محمد ، ایوب خان اور ڈی ڈی او سما جی بہبو د ظفر اقبال کھارا ، غلام رسول اصغر و دیگر ما ہرین نے خطا ب کیا ۔ مقررین نے خطا ب کرتے ہو ئے ما حو لیاتی تبدیلی کے اثرات سے زرعی شعبہ کو درپیش مسائل و مشکلا ت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے بتا یا کہ گھریلو سطح پر سبزیو ں کی کاشت ، جنگلا ت میں اضا فہ ، فصلا ت کو ضرورت کے مطا بق پا نی کی فراہمی ، جدید طریقہ کا شت و آبپا ش سے استفادہ حاصل کر نا ، زیا دہ پیداواری صلا حیتوں کے بیج حاصل کر کے کا شتکا ری کا فروغ ، زیا دہ زیا دہ زمینوں کو کا شت کے قابل بنا نا ،شجر کا ری کو وسعت دینے کے لئے بیما ریو ں سے پا ک پو دے لگا نے ایسے معاملا ت پر روشنی ڈالی اور تحفظ خوراک کے لئے دنیا بھر میں اٹھا ئے جا نے والے اقداما ت کے بارے میں آگا ہ کیا ۔ اس موقع پر غلام مصطفی نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں بھر پور آگا ہی مہم کے ذریعے ہی ما حو لیاتی تبدیلیوں سے پیدا شدہ اثرات کے بارے میں آگا ہی کر کے فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے ۔ اس لیے یہ بھر پور تو جہ کا حا مل کا م ہے ۔