چک نمبر150ٹی ڈی اے ، ایک ہی گھر کے چار بچوں سمیت چھ افراد شربت پینے سے فوڈ پوزننگ کا شکار ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج کے بعد ڈسچارج
لیہ (صبح پا کستان ) چک نمبر150ٹی ڈی اے کی ایک ہی گھر کے چار بچوں سمیت چھ افراد شربت پینے سے فوڈ پوزننگ کا شکار ،طبی امداد کے بعد کے بعد ان تمام افراد کو ہسپتا ل سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ تفصیل کے تفصیل کے مطابق جمن شاہ کے نواحی چک 150میں مقیم خاندان کے سات افراد جن میں شاہزیب، دانش، حسینہ بی بی، شرمین بی بی، سمینہ بی بی، جمشید اقبال اور کرن بی بی نے مشروب کے طور پر ٹینگ کا ساشہ مقامی دوکان سے منگواکر پیا جس پر ان کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئے۔ حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کیا گیا جہاں علا ج معالجہ شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ لیہ کے نواحی چک 105ایم ایل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 30افراد جاں بحق جبکہ 80سے زائد متاثرہو چکے ہیں جس کے بعد چک نمبر 150میں مشروب پینے سے حالت غیر ہونے والے مریضوں کو ہسپتال لانے پر ڈاکٹروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی سی او لیہ رانا گلزار ہسپتال پہنچ گئے اور چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹر لیا قت چوہدری سے ڈی سی ا ولیہ نے چک نمبر150ٹی ڈی اے کی ایک ہی فیملی کے چھ افراد جن میں چار بچے شامل تھے کے بارے میں معلوما ت حاصل کیں جس پر بچوں کے والد محمد قاسم نے بتا یا کہ ہسپتا ل میں بچوں اور میں خود و بیوی آئے تھے جنہیں فوری طور طبی امداد دی گئی اور ہمیں شربت پینے سے فوڈ پوزننگ ہو ئی تھی ۔ ڈاکٹر لیاقت چوہدری ،ڈاکٹر اسلم بھلر نے علا ج کے با رے میں بتا تے ہو ئے کہا کہ ہسپتا ل میں آنے والے بچوں اور ان کے والدین کو فوری طور پر طبی سہو لیا ت فراہم کی گئیں جو کہ فوڈ پو زننگ کے شکار ہو ئے تھے اور کسی قسم کے زہریلا مواد پینا ثابت نہ ہوا ۔ علا ج کے بعد ان تمام افراد کو ہسپتا ل سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔بعد ازاں ڈی سی او لیہ نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے ، لگن سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا تے ہو ئے خدما ت سرانجا م دیں تا کہ ہسپتا ل میں آنے والے مریض طبی سہو لیا ت سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر ظفر اقبال ملغا نی ، ایم ایس ڈاکٹر سید مصطفی گیلا نی بھی مو جو د تھے ۔
چک کے مقامی افراد نے مطالبہ کیا کہ غیر معیاری، دو نمبرمشروب اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں اور کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے