لیہ(صبح پا کستان)بھیک مانگنے والی فقیرنی کی تین سالہ بیٹی کو کارڈائیور نے کچل دیا بچی موقع پر جاں بحق،ڈرائیور کار سمیت بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا،تھانہ سٹی پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا،تفصیل کے مطابق آفیسر کالونی لیہ شوگر ملز،پاسپورٹ آفس کے سامنے روڈ پر بیٹھی بھیک مانگنے مانگنے والی خاتون کی تین سالہ بیٹی نسیم بی بی دختر گلشیر کو تیز رفتار کار نے کچل دیا جس کی وجہ سے بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی،کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،تھانہ سٹی پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا