ملتان کینٹ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے:غضنفر ملک
ملتان (پ ر ) ملتان کینٹ کی تعمیر و ترقی ، عوام کی سہولیات میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کینٹ کی سول سوسائٹی اور تاجربرادری نے ہمیشہ کینٹ بورڈ کے ساتھ عملی تعاون کیا ہے۔ ملتان کینٹ بورڈ کی طرف سے کینٹ فنڈز شاپس کے کرایوں میں اولڈ کینٹ کی جائیدادوں پر پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں یکمشت اضافہ سے ٹیکس گذار شہری اور تاجر پریشان ہیں اس ضمن میں منتخب ممبران کینٹ بور سے اپیل کرتے ہیں کہ کینٹ بورڈ اور عوام الناس کے مابین معاملات کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار چیف کوارڈی نیٹر مرکزی انجمن تاجران کنٹونمنٹس غضنفر ملک نے کنک منڈی کینٹ ممبران کینٹ بورڈ کے انتخابی عمل کا پہلا سال پورا ہونے پر منعقدہ سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران ممبران کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، چوہدری طارق نیاز، رانا محمد اشرف، سعید مونی، رفاقت مسیح اور شیخ محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور ٹیکس گذارتاجروں کی خدمت اور کینٹ کی تعمیر و ترقی اور تزئین وآرائش ہمارا نصب نصب العین ہے۔ درپیش مسائل اور حل طلب معاملات کے حوالہ سے افہام و تفہیم اور گفت و شنید کے ذریعے اپنا فعال کردار ادا کرینگے کیونکہ پی سی بی اسٹیشن کمانڈر بریگیڈےئر طارق مجید خان اور ایگزیکٹو آفیسر تنویر اشرف عوام دوست افسران ہیں۔ ملتان کینٹ کی فلاح و بہبود کیلئے عوام دوست پالیسیوں پر عمل کرینگے۔
تقریب میں سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ حاجی فضل خان، معظم وحید خواجہ، کلب عابد خان، کامران بھٹی، ملک بشیر احمد، سرفراز انصاری، بلال کھوکھر، سلیم قریشی، شیخ اقبال، عامر خان، ہارون رشید، مبین احمد خان، سہیل بھٹی، عارف بھٹی، مزمل انصاری، شیخ ارشد اسلام سمیت دیگر شریک تھے