لیہ(صبح پا کستان)وزیر اعلی پنجاب ادبی مقابلہ جات کے ضلعی سطح کے تحریری ،تقریری ،مباحثہ ،قرات و نعت خوانی کے مقابلہ جات 14جنوری تک مکمل ہوجائیں گے ۔ جن میں ضلع بھر کے بیس کالجز سے طالب علم حصہ لے رہے ہیں ۔یہ بات ڈی ڈی کالجز پروفیسر خادم حسین نے گورنمنٹ کالج لیہ میں اردو تقریری ونعت خوانی کے مقابلہ جات کے موقع پر کہی ۔ادبی مقابلہ جات کے فوکل پرسن پروفیسر قاضی امین اللہ تھے۔جبکہ ججز میں پروفیسر محمد شاہد رازق اور پروفیسر ڈاکٹر افتخار بیگ شامل ہیں ۔اردو تقریری مقابلے ،نعت خوانی و قرات میں پوسٹ گریجویٹ سطح پر محمد یوسف لغاری ،شاہدہ پروین ،سیماب صادق نے پہلی پوزیشن ،اسی طرح ڈگری سطح پر عبدالرحمان احمد ،محمد عامر نے پہلی پوزیشن جبکہ انٹر سطح پر فیصل تحسین ،انس یونس اور عنایت اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈویثرنل سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیاہے ۔اس موقع پر فوکل پرسن قاضی امین اللہ نے بتایا کہ 14جنوری کو قرات ،نعت خوانی و انگلش تقریری مقابلے منعقد ہوں گے۔