چوک اعظم(صبح پا کستان )گیس ری فلنگ کے دوران آگ بھڑکنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔غیر قانونی کاروبار کرنے کی دفعات شامل۔شہر میں گیس سلنڈروں کی سب دکانیں بند،مالک دکان کا بیٹے کا چہرہ جھلس گیا ۔تفصیل کیمطابق گزشتہ روز گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران آگ لگنے کے واقعہ کے ذمہ دارعدنان امجد شاہد کے خلاف ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس لیہ یونس انجم کی مدعیت میں تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔مقدمہ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ملزم نہ ہی لائسنس ہولڈر ہیں اور نہ ہی باقاعدہ ڈسٹری بیوٹر ہیں ۔گیس ری فلنگ کا غیر قانونی کام کرتے ہیں ۔جس پر 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔دریں اثناء رات کے واقعہ کے بعد شہر بھر میں گیس سلنڈروں کی دکانیں بند رہیں ۔رات کے واقعہ میں دکاندار محمد اجد شاہد کا بیٹا شانی امجد کا چہرہ جھلس گیا جسے طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
گذ شتہ رات ہو نے والا گیس کی ری فلنگ کی وجہ سے آگ بھڑکنے کا تیسرا واقعہ ہے ،شہر ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا ۔چند ماہ قبل اسی دکان مالک کا بھائی بھی سلنڈر کو آگ لگنے کی وجہ سے جھلس گیا تھا ۔2007میں بھی پوری مارکیٹ جل گئی تھی ۔تفصیل کے مطابق گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کی وجہ سے آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔پہلا واقعہ میں جھنگ روڈ پر جلال مارکیٹ کے ساتھ بولان مارکیٹ میں گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران آگ لگی تھی اور اس حادثے میں ساری مارکیٹ جل کر خاکستر ہو گئی تھی ۔راہ گیرخاتون اڑتے ہوئے سلنڈر لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔دوسرا واقعہ چند ماہ قبل جھنگ روڈ پر گلی ملت سکول والی میں گیس سلنڈر کی دکان میں پیش آیا جہاں رات والی دکان کے مالک امجد شاہد کا بھائی اختر جھلس گیا تاہم اس کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا ۔تیسرا واقعہ 18جنوری کی شام کو پیش آیا ،اس حادثے پر ریسکیو ٹیموں نے جان توڑ کوشش کر کے شہر کو بڑے حادثے بچا لیا ۔ اس دکان کے سامنے پٹرول پمپ ،عقب میں کلاتھ ،منیاری ،شوز کی مارکیٹیں اور مدرسہ ۔مغرب میں لنڈا مارکیٹ اور مشرق میں صرافہ بازار موجود تھا ۔ریسکیو ٹیموں نے آگ کوآگے بڑھنے نہیں دیا ،
شہریوں نے گیس ری فلنگ اور سلنڈروں کی دکانوں کو گنجان آبادی سے منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریسکیو1122،فائر بریگیڈ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔