پو لیس پارٹی نے 15گھنٹے تعاقب کے بعد چوک اعظم کے جنگلوں سے دونوں ڈاکووں کوگرفتار کر لیا
چوک اعظم(صبح پا کستان) کروڑ لعل عیسن سے لاہور جانے والی مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات،دو مسلح افراد نے 10لاکھ روپے سے زائد لوٹ لیے۔پیدل فرار۔جاتے ہوئے گن مین کی بندوق بھی ساتھ لے گئے۔کمپنی منیجر کی بر وقت اطلاع پر چوبارہ،فتح پور اور چوک اعظم کی پولیس متحرک 15گھنٹے تعاقب کے بعد چوک اعظم کے جنگلوں سے دونوں گرفتار۔پولیس پر فائرنگ کی مبینہ اطلاعات۔پولیس ذرائع کی طرف سے پریس کانفرنس کی تیاری۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روات بلوچ کمپنی کی مسافر بس نمبر 055بی ایس جو کہ رات 10;15پر کورڑ لعل عیسن سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔فتح پور سے دو مسافر فیصل آباد کے لیے سوار ہوئے گاڑی جونہی درمیانی روڈ سے دربار عنائیت شاہ کے قریبی جنگلوں میں پہنچی تو دونوں پٹھان مسافرو ں نے لوٹ مار شروع کری۔تمام مسافروں سے مبینہ طور پر دس لاکھ سے زائد رقم اور موبائی سمیت قیمتی سامان لیکر جنگل میں پیدل فرار ہو گئے۔جاتے ہوئے بس کے گن مین ظفر سے بندوق بھی ساتھ لے گئے۔کمپنی منیجر خادم گجر کی پولیس کو بروقت اطلاع پر تھانہ فتح پور،ڈئی ایس پی سرکل چوبارہ چوک اعظم مہر واجد علی بھروانہ،تھانہ چوبارہ اور تھانہ چوک اعظم کی پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر لی اور کھوجی کی مدد سے تعاقب شروع کر دیا۔ملزم چالیس کلو میٹر سے زائد سفر پیدل چلتے ہوئے چوک اعظم کے ملتان روڈ کے جنگل میں چھپ گئے۔ٹڑانسپورٹ کمنی کے منیجر کے مطابق 15گھنٹے کے پیدل تعاقب کے بعد ملزمان کو چوک اعظم کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاء اور ڈی ایس پی مہر واجد علی بھروانہ ساتھ رہے۔پولیس پر فائرنگ کی مبینہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔تاہم پولیس ذرائع کے مطابق اس بابت ڈی پی او لیہ پریس کانفرنس کریں گے۔
کمپنی منیجر خادم گجر نے بتایا کہ ملزمان نے صبح فیصل آؓاد کے لیے ٹکٹ نمبر5اور6بک کروائے،دونوں پشتو بولتے تھے۔