شہریوں کو مال ومتاع سے محروم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں جلدہی ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرلیاجائے گا ۔ڈی پی او
لیہ صبح پا کستان 125موٹر سا ئیکل سوار ڈاکو ایک بار پھر متحرک ۔ دن دہاڑے 14لاکھ کی ڈکیتی ۔ مزاحمت کر نے پر موٹر سائیکل سوارڈاکووں کی فائرنگ سے باپ بیٹا ذخمی ۔ تفصیل کے مطابق چک نمر150 کے رہاءشی سعید جو تہ جو مویشیوں کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتا ہے آ ج صبح اپنے بیٹے اعجاز کے ہمراہ مقامی بنک سے چودہ لا کھ روپے کی خطیر رقم نکلوا کر اپنی گاڑی میں واپس جا رہا تھا جب ان کی گاڑی بہار موڑ سے کچھ فا صلہ پر چک نمر 139 کے قریب پہچی تو انہیں125 موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے روکا اور فا ئرنگ کر کے باپ بیٹے کو زخمی کر کے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
مضوب باپولیس کی جانب سے جاری ہو نے والے ہینڈ آ ؤٹ کے مطا بق علاقہ تھانہ سٹی میں راہزنی کی واردات،اطلاع پر ڈی پی اولیہ،ایس ایچ اوسٹی وپولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی ،ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل،شہریوں کو مال ومتاع سے محروم کرنے والے ملزمان کو جلدٹریس آؤٹ کرلیاجائے گا۔ڈی پی او لیہ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں بیوپاری سعیداحمد اپنے بیٹے اعجازاحمد اور اجمل کے ہمراہ ایم سی بی بینک سے رقم نکلواکر کارپرسوارہوکر اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ 3نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ او ربیٹے کو زخمی کردیااوراسلحہ کے زورپر نقدی چھین کر فرارہوگئے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی اولیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء،ایس ایچ اوتھانہ سٹی فرحت رسول اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ پولیس کی طرف سے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی بھی کردی گئی ڈی پی اولیہ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں انھوں نے کہا کہ شہریوں کو مال ومتاع سے محروم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں جلدہی ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرلیاجائے گا ۔پ بیٹے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ہے جہاں ہسپتال ذرائع کے مطا بق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔