بجلی غائب ، کاروبار زندگی بری طرح متاثر
کوٹ سلطان(نامہ نگار)حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے بجلی کی بندش کے پیش نظر کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے جس کے سبب گھروں کے چوہلے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار دکانداروں محمد نعیم زبیری،محمد خورشید ،شاہین اللہ منجوٹھہ ،محمد عارف ککو،محمد امجد ،علی خان نیازی،خضر عباس،حاجی محمد افضل ،محمد بلال،م،محمد یوسف،امتیا ز احمد ،محمد بلال بلو،سمیع اللہ ،ملک شانی سہو ،اللہ نواز ببلو،منیر احمد جام ،اعظم قریشی اور دیگر نے میڈیا سروے میں بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے دعوؤں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے دن کے اکثر اوقات بجلی غائب رہتی ہے جس سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے دکانداروں کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کے سبب کاروبار نہیں ہو تا دن بھر فارغ رہتے ہیں جس کے سبب گھروں کے چوہلے ٹھنڈے ہو چکے ہیں انہوں نے چیف میپکو ملتان سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کی بند ش میں کمی نہ کی گئی تو گریڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج کریں گے۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجو ٹھہ پریس رپورٹر