کوٹ سلطان(صبح پا کستان)دریائے سندھ میں پانی کے اتار چڑھا ؤ کا سلسلہ جاری، بکھری احمد خان کے مقام پر سٹڈ بند پر جاری کٹاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر بند کو بچانے کے کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں انتظامیہ نے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے۔دریائے سندھ میں پانی کے اتار چڑھاؤ کے باعث لیہ کے نشیبی علاقوں میں طغیانی کے باعث کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کوٹ سلطان کی نشیبی یونین کونسل بکھری احمد خان کی آبادیوں کو بچانے کے لئے بنائے گئے سٹڈ پر سیلابی پانی سے جاری کٹاؤ اور پانی کی سطح میں اضافہ کے سبب مکین بڑی تعداد میں محفوظ مقامات کار خ کرنے لگے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بند کو بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ بکھر ی احمد خان سٹڈ کو بچانے کے لئے بھاری مشنری کی مدد سے سٹڈ پر پتھر ڈال کر بند کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی جاری ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلا ب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے نشیبی علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے ہیں۔