وزیر اعظم بلا سود قرضہ سکیم کی فراہمی
لیہ(صبح پا کستان) عوامی ترقیاتی ادارہ کے زیر اہتمام وزیراعظم میاں نواز شریف بغیر سود قرضہسکیم کے تحت یونین کونسل جکھڑ، سرشتہ تھل کے 87افراد میں چھوٹے قرضے کے چیک تقسیم کر دیئے گئے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ کوارڈینٹر شیخ وقار الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل سرشتہ تھل، جکھڑ میں سترہ سو سے زائد افراد میں وزیر اعظم چھوٹا قرضہ سکیم کے تحت چیک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹا قرضہ حاصل کر کے ضرورت مند مردو خواتین اپنے کارروبار میں مزید توسیع یا چھوٹا کارروبار شروع کر سکتے ہیں۔ پروجیکٹ کوارڈینٹر سحر وحید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹا قرضہ حاصل کرنے والے افراد قرضہ کی رقم سے اپنی آمدنی میں اضافے کے لئے کارروبار شروع کریں نہ کہ پیسوں کو ضائع کیاجائے۔ اس موقع پر چیک حاصل کرنے والے افراد نے عوامی ترقیاتی اداہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بغیر سود قرضہ سکیم کے تحت وہ اپنی آمدنی میں اضافہ کے لئے کارروبار میں توسیع کریں گے۔ چیک حاصل کرنے والی خواتین نے کہاکہ بیس ہزار روپے سے وہ اپنے گھر کی سطح پر کارروبار شروع کر کے گھر کی آمدنی میں اضافہ کا سلسلہ شروع کریں گی۔