چوک اعظم (صبح پاکستان)بنک اے ٹی ایم سے رقم چرانے والے چوک اعظم کے رہائشیوں میں سے محمد عرفان گرفتار جبکہ حاجی ریاض فرار کئی ماہ سے غیر قانونی دہندہ کر رہے تھے تفصیلات کے مطابق چوک اعظم کے رہائشی دو افراد محمد عرفان ولد مبارک علی ساکن وارڈ نمبر 3چوک اعظم اور حاجی ریاض نامی ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سرکل لاہور میں مقدمہ نمبر 37/16زیر دفعہ 36.37-ETO-2002 R/W 420.468.471.109PPCمورخہ 23/5/2016سلک بنک ٹھوکر نیاز بیگ سے اشعر ہارون سب انسپکٹر ایف آئی اے کی مدعیت میں درج ہو ا مقدمہ کے مطابق گرفتار ملزم سے سات مختلف اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئیں اور اس نے انکشاف کیا کہ اسے حاجی ریاض نے مختلف ڈیوائسس دیں وہ گزشتہ نو دس ماہ سے یہ کام کر رہے ہیں نامزد ملزمان میں محمدعرفان ریٹائرڈ منیجر مبارک علی مسلم کمرشل بنک چوک اعظم کا بیٹا ہے جبکہ حاجی ریاض سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل چوہدری رفیق کا بیٹا، سابق نائب تحصیل ناظم چوبارہ چوہدری محمد اکرم اسراء کا بھائی جبکہ چئیرمین یونین کونسل رفیق آباد چوہدری طاہر کاہلوں جٹ اور منیجر نیشنل بنک فتح پور چوہدری امتیاز کا بہنوئی ہے ذرائع کے مطابق چوک اعظم کے رہائشی شاہد موبائل رپئیر اور نواحی گاؤں کے رہائشی عمران سیال کے بارے بھی گرفتار ملزم نے انکشاف لیے کہ وہ انکے ساتھی ہیں ملزمان کو بچانے کے لئے لیہ کی کئی بااثر سیاسی شخصیات متحرک ہو گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے حکام ملزمان کی گرفتاری کے لئے کو شاں ہیں۔
رپورٹ ۔ محمد عمر شاکر نمائندہ خصوصی چوک اعظم
03136522265