چوک اعظم(صبح پا کستان) عوامی راج کے طلباء ونگ ای ایس ایف کے ہر کالج یونیورسٹی میں یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ ۔تعلیم پہلی ترجیح ہو گی ۔روائیتی طرز سیاست کو فروغ نہیں دیا جائے گا ۔طلباء کو ملک اور قوم کو بچانے کے لیے آگے آنا ہو گا ۔جمشید احمد خان دستی کی اے ایس ایف کے صدر شہر یار چن ایڈووکیٹ ،تیمور سگو اور مہک شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس۔انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم اس وقت نوجوانوں کے کردار کی منتظر ہے ۔نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا اور اس ملک اور قوم کی بہتری کے لیے اپنے کردار کو اداکرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح تعلیم ہوگی ،کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم ہی وہ واحد زیور ہے جس سے آراستہ ہوکر ہم ملک اور قوم کو ترقی کی طرف لے جاسکتے ہیں ۔ہم ہر کالج اور یونیورسٹی میں اپنے یونٹ قائم کریں گے اور اپنے ممبران کی اخلاقی اور سیاسی تربیت کریں گے ۔
انہوںںے بعد ازاں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی جذباتی اور ضدی عادت کی وجہ سے نقصان اٹھا رہے ہیں ۔میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ عمران ایسے لوگوں میں گھر چکے ہیں جو ناہل بھی ہیں اور سازشی بھی ۔انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو کچھ بھی نہیں دے سکی ۔اس وسیب کے لیے اربوں روپے کے صرف بجٹ کا علان کیا جاتا ہے اب بھی پنجاب حکومت نے دو ارب سے زائد رقم اس خطے کے بجٹ سے کٹوتی کی ہے ۔