بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگانے سے انکار ،والد کے تکرار پر ہسپتال کے عملہ نے دھکے دیکر نکال دیا
لیہ(صبح پا کستان )بنیادی مرکز صحت شاہ پور کے عملہ کا بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگانے سے انکار ،والد کے تکرار پر ہسپتال سے دھکے دیکر نکال دیا ،علاقہ مکینوں کا احتجاج،بچے کے والد کی ای ڈی صحت کو شکایت ،انکوئری کا حکم جاری،لیہ کے نواحی علاقہ چکنمبر 116Cکے رہائشی جاوید اقبال نے ای ڈی او صحت کو درخواست دی کہ وہ اپنے نومولود بچے کو لیکر بنیادی مرکز صحت شاہ پور صبح 8بجے حفاظتی ٹیکہ لگوانے کیلئے لے کر گیا ،ہسپتال میں موجود عملہ نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے 9بجے لگائے جائیں گے نزدیکی گھر ہونے کی وجہ سے واپس آگیا ،9بجے کے بعد دوبارہ بچے کو لیکر ہسپتال گیا جہاں موجودعملہ نے کہا کہ ہمارے پاس 20بچوں کو لگانے کیلئے ویکسین موجود تھی وہ لگا دی گئی ہے اس وقت ہسپتال میں ویکسین موجود نہیں جس پر ہسپتال میں موجود دیگر مریضوں سے پوچھا کہ ان لوگوں نے بچوں کو ویکسین لگا دی ہے ان لوگوں نے کہا کہ نہیں لگائی گئی 20بچوں کو لگائی جانے والی ویکسین کی فہرست مانگنے پر عملہ اور کمپیوٹر آپریٹر شعیب جیلانی نے گالیاں دینے شروع کر دیئے اور کہا کہ تم کون ہوتے ہو ہم سے پوچھنے والے جاؤ تمہارے بچے کو یہاں کوئی ویکسین نہیں لگائے گا اور دھکے دینا شروع کر دیئے جس پر اہل علاقہ بھی اکھٹے ہوگئے ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کروڑ کو واقعہ کی تین دن میں انکوئری مکمل کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے،متاثرہ جاوید اقبال و علاقہ مکینوں نذر عباس،جاوید اقبال،ہاشم حسین،محمد اکرم،محمد اسلموسیم عباس،نئاز علی،غضنفر عباس و دیگر نے ڈی سی اولیہ رانا گلزار احمد سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی انکوائری کرکے تادیبی کاروائی کریں ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر