کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) تاجروں کے حقوق کا استحصال بند کیا جائے ،انجمن تاجران کوٹ سلطان کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر تین د ن کے اندر خارج کی جائے ورنہ ضلع بھر کے تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاؤں ہٹرتال کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی واحد بخش باروی نے کوٹ سلطان میں انجمن تاجران کے عہدیداروں اور تاجر برادری سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ایم ایس کوٹ سلطان کی جانب سے صدر انجمن تاجران اور جنرل سیکرٹری لگائے گئے بے نبیاد الزام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ضلعی صدر انجمن تاجران نے مطالبہ کیا ہے کہ تین دن کے اند ر جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے اور ایم ایس کا کوٹ سلطان سے تبادلہ کیا جائے بصور ت دیگر ضلع بھر میں تاجر برادری روڈ بلاک کر کے ضلعی پولیس کے خلاف احتجاج کر ے گی ،سینئر نائب صدر انجمن تاجران لیہ شیخ مطیع الرحمن نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کے ٹیکسوں سے پلنے والے ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائیں گے تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا ،خلیل انصاری جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لیہ نے کہا ہے تاجروں کے حقوق کا استحصال نہیں ہونے دیں گے فنانس سیکرٹری محمد اسلم فوجی نے کہا ہے تاجر کے حقوق کے حصول کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیے گی،صدر انجمن تاجران طارق خان بلوچ نے کہا کہ حق کہنا جرم ہے تو یہ جرم بار بار کروں گا ،عوامی نمائندہ ہوں عوام کی بات کرتا ہوں ایم ایس کو اس کی ناقص کارگردگی پر آئینہ دیکھایا تو برا مان گئے ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کوٹ سلطان حافظ آصف رضا کھرل نے کہا کہ ہمیشہ حق کا ساتھ دیا مظلوم عوام کی آواز بلند کی ہے حق کی راہ میں آنے والی ہر مشکل کا بھر پور مقابلہ کریں گے اس موقع پر کوٹ سلطا کی تاجر برادی نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صدر انجمن تاجران طارق خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری کے خلاف جھوٹی ایف آٗی آر خارج کی جائے ، اجلاس میں ڈاکٹر خادم سہو ،شیخ افضل ،ڈاکٹر مزمل کریم ،میاں فیصل ،ڈاکٹر عبدالغفور ،ملک محمد اسلم ،میاں وسیم ،شیخ سر فراز ،فوجی اصغر ،مظفر حیدر،ملک اصغر کھیرانی ،اصغر ننھا،ادریس خان دستی ،محمد بلا ل اور کوٹ سلطان کے تاجروں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔