لیہ ۔ معاشرتی ترقی و خوشحالی کے لیے امن و امان کا قیام کلیدی اہمیت کاحامل ہے ۔سید غلام عباس بخاری
لیہ (صبح پاکستان)معاشرتی ترقی و خوشحالی کے لیے امن و امان کا قیام کلیدی اہمیت کاحامل ہے جس کے لیے پنجاب حکومت ترجیحی بنیادوں پر موثر اقدامات کے ذریعے روبہ عمل ہے اور یوم امن کے موقع پر آگاہی سیمینارزو تقریبات کا آغاز عملی اقدامات کے لیے بنیادی جزو کاحامل ہے یہ بات پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول لیہ سید غلام عباس بخاری نے نے یوم امن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثاراحمد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان کے موثر نفاذ کے لیے متعدد اقدامات عمل میں لارہی ہے اور قیام امن کے لیے معاشرئے کے تمام طبقات،تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور صاحب الرائے طبقات کی معاونت و مشاورت سے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے اور یوم امن کے موقع پر موثر آگاہی کے لیے صوبے بھرمیں تقریبات کا انعقاد اسی سلسلے کی عملی کڑی ہے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیمونٹی سیفٹی آفیسر 1122عنایب بلوچ نے کہا اسلامی تعلیمات ہمیں امن و آشتی ،اخوت و درگزر کا درس دیتی ہیں جس پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں قیام امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے جس کے لیے حکومتی کوششیں قابل صد تحسین ہیں اور اسطرح کی تقریبات سے ہمیشہ سبق حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے جو حکومت پنجاب کی عملی کوششوں کا مظہر ہے ۔تقریب سے امجد حسین ،محمد سلیم نے خطاب کیا ۔تقریب میں اساتذہ کرام و دیگر نے شرکت کی ۔