لیہ(صبح پاکستان)ضلعی صدرپاکستان سٹینو گرافر ایسوسی ایشن ضلع لیہ ملک امیر محمد نے کہا کہ حکومت پنجاب سٹینو گرافر کے سروس سٹرکچر اور اپ گریڈیشن کیلئے صوبائی قیادت کی طرف سے دیئے گئے مطالبات کی روشنی میں فوری طور کرے یہ بات انہوں نے سٹینوگرافرایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملامین کے ساتھ کیا گیا وعدہ اپ گریڈیشن کا پورا کریں سٹینو گرافر کسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں ہمیں ہڑتالوں اور احتجاج کا راستہ پر نہ ڈالا جائے ہمیں ہمارے حقوق آئنی طور پر دیئے جائیں کلیریکل سٹاف کے تمام کیڈرز کو اپ گریڈ اور ترقی دے دی گئی ہے جبکہ سٹینو گرافر کو اپ گریڈ بھی نہیں کیا گیا اور نہ ہی سروس سٹریکچر بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر بہادر حسین کی قیادت میں سٹینو گرافر اپنے حقوق کیلئے منظم ہو چکے ہیں،ہم حکومت پنجاب سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہم ملازمین کے حقوق فوری دیکرہمارے مطالبات پورے کرے گی اجلاس میں سینئر نائب صدر ملک غلام محمد ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد علی،محمد ظفر،مظہر حسین شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔